ETV Bharat / state

Attack on Congress Leader کانگریس لیڈر آصف ذکی اور شبستہ ذکی پر جان لیوا حملہ

ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس کے سینئر لیڈر آصف ذکی ان کی اہلیہ اور بھوپال میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر، سینئر کونسلر شائستہ ذکی پر جان لیوا حملہ ہوا ہے۔ Deadly attack on Congress leader Asif Zaki and Shabista Zaki

Etv Bharat
بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سیاست دانوں پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کی سینئر کونسلر شبستہ ذکی اور ان کے شوہر پر کل رات جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اس میں دونوں بری طرح زخمی ہیں۔ اس حملے میں دونوں کا بہت خون ضائع ہو چکا ہے۔ دونوں کو چیرایو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فی الحال وہ زیادہ بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ یہ واقعہ شیاملا ہلز تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔
author img

By

Published : Jun 9, 2023, 3:30 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں سیاست دانوں پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ بھوپال میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کی سینئر کونسلر شبستہ ذکی اور ان کے شوہر پر کل رات جان لیوا حملہ کیا گیا۔ اس میں دونوں بری طرح زخمی ہیں۔ اس حملے میں دونوں کا بہت خون ضائع ہو چکا ہے۔ دونوں کو چیرایو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ فی الحال وہ زیادہ بات کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ یہ واقعہ شیاملا ہلز تھانہ علاقہ میں پیش آیا۔

بتایا جا رہا ہے کہ جمعرات کی دیر رات گھر کے سامنے پارکنگ کی جگہ کو لے کر جھگڑا ہوا۔ اس کے بعد ملزم دو بھائیوں نے بیس بال کے بلے سے حملہ کر دیا۔ تاہم پولیس کی جانب سے ابھی تک حملے کے حوالے سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ واقعہ کی شکایت کے بعد پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے اور جلد ہی ملزم تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حملہ بیس بال کے بلے سے کیا گیا۔ جس کی وجہ سے شبستہ اور آصف ذکی کے سر پر شدید چوٹیں آئیں۔ ان کے سر پر ٹانکے لگائے گئے ہیں۔

شبستہ اور ان کے شوہر پر حملے کی خبر جیسے ہی کانگریسی لیڈروں کو ملی تو اسپتال میں مجمع لگ گیا۔ ان کے حامیوں نے حملے پر احتجاج کیا اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ریاست کے اعلیٰ لیڈروں کو بھی دی گئی۔ واضح رہے کہ آصف ذکی اور شبستہ ذکی اور ان کے پڑوس میں رہنے والے لوگوں سے پارکنگ کو لے کر تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔ جس کے بعد تنازع کرنے والوں نے دونوں میاں بیوی پر بیس بال کی اسٹک سے ان دونوں پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ جس کے بعد انہیں بھوپال کے چیرایو اسپتال میں علاج کے لیے بھرتی کروایا گیا ہے۔ اور پولیس ملزم کی تلاش میں لگ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.