ریاست مدھیہ پردیش میں پنا ضلع کے سمری تھانہ علاقے میں بدمعاشوں نے اے ٹی ایم مشین کو ڈائنامائٹ سے بلاسٹ کر کے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاعات کے مطابق پنا ضلع کے سمری تھانہ علاقے میں ہفتے کی رات بدمعاشوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اے ٹی ایم میں موجود گارڈ کو بندوق دکھا کر قبضے میں لے لیا اور اے ٹی ایم مشین کو ڈائنامائیٹ سے بلاسٹ کرکے سات لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
مقامی لوگوں کے اطلاع پر جائے وقوع پر پہنچی پولیس نے معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے ملزمین کی تحقیقات شروع کردی۔
واضح رہے کہ ریاست میں کورونا میں نرمی کے بعد سے چوری اور جرائم کے معاملے میں اضافہ ہوا ہے۔