ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ہونے والا پہلا 'انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی' ایوارڈ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کورونا وائرس کو ہنگامی صورتحال قرار دینے کے بعد عالمی سطح پر اس سے تحفظ کے لیے تیاریاں تیزی سے چل رہی تھیں۔
اسی کے پیش نظر اندور شہر میں ہونے والا پہلا 'انٹرنیشنل فلم اکیڈمی' ملتوی کر دیا گیا ہے۔ یہ فسٹیول 27, 28 مارچ کو ہونا تھا۔
ایوارڈ انتظامیہ نے کہا ہے کہ نئی تاریخ کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے اندور اور بھوپال میں ہونے والے آئیفا کی تیاریاں زوروں سے چل رہی تھیں، آیفا ایوارڈ میں شامل ہونے والی فلموں کا اعلان کیا گیا تھا اور اس کے دعوت نامے بھی منظرعام پر آ چکے تھے تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر اس پروگرام کو ملتوی کردیا گیا۔