ETV Bharat / state

آئی سی اے آر کے تین اداروں میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ - کورونا کی جانچ

بھارتی زرعی ریسرچ کونسل (آئی سی اے آر) کے ڈائرکٹر جنرل ترلوچن مہاپاترا نے انسٹی ٹیوٹ کے تین بہترین تحقیقی مراکز کو کورو نا وائرس (كووڈ -19) کے نمونوں کی جانچ کا حکم دیا ہے۔

آئی سی اے آر کے تین اداروں میں کورونا وائرس کے نمونوں کی ہوگی جانچ

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 3:49 PM IST

ڈاکٹر مہاپاترا نے ہفتہ کو بتایا کہ 'نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہائی سیکورٹی انیمل ڈسیز بھوپال، 'انڈین انیمل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ،عزت نگر اور’انڈین ہارس ریسرچ سینٹر حصارمیں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی جائے گی۔

ان اداروں میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور تمام اکیوپمنٹ تیار رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مدھیہ پردیش حکومت نے کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی انسٹی ٹیوٹ سے درخواست بھی کی ہے۔ انسٹی ٹیوٹ کے اس فیصلے سے مدھیہ پردیش، اتر پردیش اور ہریانہ کو فائدہ ہو گا۔ ان اداروں میں برڈ فلو کے نمونوں کی جانچ ہوتی رہی ہے اور انہیں سنگین وائرس کی تفتیش میں مہارت حاصل ہے۔

اینیمل سائنس کے ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل بھوپندر ناتھ ترپاٹھی نے بتایا کہ ان تین اداروں کےعلاوہ جانوروں کے کئی دوسرے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہیں جن میں کورونا وائرس کے نمونوں کی جانچ کی جا سکتی ہے۔

ادارہ نے نمونوں کی جانچ کیلئے بہت سی مشینیں بھی وزارت صحت کی توسط سے دستیاب کرائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ وزارت کو ہر ممکن مدد دینے کو تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.