ETV Bharat / state

اندور میں کورونا وائرس کے کیسز 4000 سے تجاوز، 166 اموات

مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے 57 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا متاثرین کی تعداد 4029 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد 166 ہوگئی ہے۔ ضلع میں کورونا کے 2701 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

اندور میں کورونا وائرس
اندور میں کورونا وائرس
author img

By

Published : Jun 13, 2020, 2:16 PM IST

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر ایم پی شرما نے گزشتہ رات بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ گزشتہ روز جانچے گئے 2131 نمونوں میں سے 57 پازیٹو پائے گئے اور جانچ کے لیے 1762 نئے نمونے حاصل کیے گئے تھے۔

ڈاکٹر شرما نے بتایا کہ گزشتہ روز کورونا وائرس کے 28 مریض صحت یاب ہوکر اسپتال سے فارغ ہوئے جس کے بعد اب تک 2127 افراد کو اسپتال سے فارغ کر دیا گیا۔

اب زیر علاج متاثرہ مریضوں کی تعداد 1162 ہے۔ وہیں قرنطینہ مرکز سے 44 مشتبہ افراد کے صحت یاب ہونے پر انھیں بھی فارغ کردیا گیا جس کے بعد مجموعی طور پر 4153 مشتبہ افراد کو قرنطینہ مراکز سے فارغ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش میں سب سے زائد کیسز کی تعداد اندور میں ہے جبکہ ریاست کے دارالحکومت بھوپال دوسرے مقام پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.