ETV Bharat / state

آیوشمان کارڈ کے ذریعے سستا ہوگا کورونا کا علاج - آیوشمان کارڈ کے تحت لوگوں کو علاج

کورونا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے بہت سے لوگ ہلاک ہوئے اس لیے غریبوں کا علاج آیوشمان کارڈ کے ذریعہ کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے اور اسی کے پیش نظر مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مساجد کمیٹی کی جانب سے آیوشمان کارڈ بنائے جا رہے ہیں۔

آیوشمان کارڈ کے ذریعہ کورونا کا علاج
آیوشمان کارڈ کے ذریعہ کورونا کا علاج
author img

By

Published : Jun 7, 2021, 2:49 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں کورونا کی دوسری لہر سے بڑی تعداد میں لوگ متاثر ہوئے ہیں اور انہیں کئی طرح کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہے۔ اس بیماری سے ضرورت مند اور غریب طبقہ بہت زیادہ متاثر ہوا کیونکہ کہ ان کے گھروں میں جو بھی کورونا سے متاثر ہوا ان کے پاس علاج کے لیے معقول پیسہ نہیں تھا جس کے سبب وہ اچھے علاج سے محروم رہے۔

آیوشمان کارڈ کے ذریعہ کورونا کا علاج

انہی حالات کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے آیوشمان کارڈ کے تحت لوگوں کو علاج مہیا کروانے کا کام شروع کیا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے لوگوں کو علاج میں چار لاکھ روپے تک کا فائدہ ملے گا۔ اسی کے پیش نظر مسجد کمیٹی کی جانب سے پہل کرتے ہوئے مساجد کمیٹی کے دفتر میں آیوشمان کارڈ بنانے کا کام شروع کیا گیا ہے تا کہ مسلم طبقہ کے لوگوں کو بھٹکنا نہ پڑے۔

ریاست مدھیہ پردیش کی مساجد کمیٹی کے اس قدم کی ستائش کی جا رہی ہے کیونکہ کورونا واءرس کی وجہ سے جس طرح کے حالات بنے ہوئے ہیں اس کے پیش نظر آیوشمان کارڈ اُمید کی کِرن بن کر سامنے آئے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.