ETV Bharat / state

اندور: کورونا کیسز 4500 سے تجاوز، 211 اموات - اب تک 4390 مشتبہ افراد کو ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے چھٹی دی جاچکی

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا انفیکشن کے 46 نئے معاملے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 4507 ہوگئی ہے۔ تاہم، ان میں سے 3344 افراد اب تک صحت مند ہوچکے ہیں۔

corona cases exceed 4500, 211 deaths in indore madhya pradesh
اندور میں کورونا کیسز 4500 سے تجاوز، 211 اموات
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 12:30 PM IST

چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر (سی ایم ایچ او) ڈاکٹر پروین جڑیا نے ایک بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک ٹیسٹ کیے گئے 77462 نمونوں میں 4507 پازیٹو پائے گئے ہیں۔ گذشتہ روز ٹیسٹ کیے گئے 1493 نمونوں میں سے 46 پازیٹو پائے گئے ہیں۔

سی ایم ایچ او نے بتایا کہ کل 4 مردوں کی سرکاری اموات درج کیے جانے کے بعد اب تک 211 متاثرہ مریضوں کی موت درج کی جاچکی ہے۔

دوسری طرف، راحت کی خبر یہ ہے کہ اب تک 3344 متاثرہ مریضوں کو صحتیابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ ہسپتال میں اب 952 مریض زیر علاج ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی اب تک 4390 مشتبہ افراد کو ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے چھٹی دی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.