اپوزیشن کی جانب سے الزامات عائد کیے جارہے ہیں کہ ٹرانسفر کے نام پر وزیر اور رکن اسمبلی پیسے کا لین دین کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایک ویڈیو وسوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں امرتی دیوی خود ہی قبول کرتی نظر آرہی ہیں کہ ٹرانسفر کرانے میں پیسے لگتے ہیں۔
امرتی دیوی اس ویڈیو میں بندیل کھنڈ ی زبان میں کہہ رہی ہیں کہ "جے کہہ رہا ہے ٹرانسفر کرادوں، ہم نے کہیں ٹرانسفر کرانے میں پیسے لگیں گے، سسپینڈ کر دیت ہے''۔
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر حکومت پر نکتہ چینی کی ہے اور کہاں ہے کہ 'کانگریس پیسہ لے کر ٹرانسفر کرنے کے کاروبار میں لگی ہے۔ جس کی مثال کابینہ وزیر امرتی دیوی دے رہی ہیں۔'
غور طلب ہے کی ڈبرا ہسپتال کے ڈاکٹر کو لے کر کانگریس کارکنان نے ناراضگی جتائی تھی اور میٹنگ کے دوران وزیر سے ڈاکٹر کے ٹرانسفر کی مانگ اٹھائی تھی۔