ETV Bharat / state

Rahul Gandhi disqualified بھوپال میں کانگریس کے کارکنان نے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا - بھوپال خبر

راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے بعد بھوپال میں کانگریس پارٹی سے وابستہ کارکنوں نے ایس سی، ایس ٹی، قبائلی اور پسماندہ طبقات کے مسائل کو لے کر وزیر اعلی کے رہائش گا کا گھیراؤ کیا۔

کانگریس کا احتجاج
کانگریس کا احتجاج
author img

By

Published : Mar 28, 2023, 9:49 PM IST

کانگریس کا احتجاج

بھوپال:کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کی رکنیت منسوخی کے بعد ریاستی کانگریس کے کارکنان کی جانب سے ایس سی، ایس ٹی ونگ نے قبائلی اور پسماندہ طبقات کے مسائل پر شدید احتجاج کیا۔ ریاستی کانگریس کے دفتر میں میٹنگ کے بعد کانگریسیوں نے سی ایم ہاؤس کا محاصرہ کرنے کے لیے مارچ کیا۔ پولیس اہلکاروں نے ریڈ کراس ہسپتال کے سامنے کانگریس کے کارکنان کو روکا۔ اس دوران کئی بار کانگریس کے کارکنان کے ساتھ پولیس کی جھڑپ بھی ہوئی۔ ایک خاتون کارکن نے بھی پولیس پولیس خاتون پر ہاتھ اٹھایا شدید مظاہرے کو دیکھ کر پولیس نے کچھ کو گرفتار کرلیا۔

کانگریس کے احتجاج میں شامل ڈبرا کے کانگریس رکن اسمبلی سریش راجے نے کہا کہ مرکز میں مودی اور ریاست میں شیور اج حکومت جمہوریت کا قتل کر رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی اور ریاستی اسمبلی میں جیتو پٹواری بھارتیہ جنتا پارٹی کی سازش کا شکار ہوگئے۔ شیوراج نے کمل ناتھ کی پیٹھ میں چھرا گھونپ کر اقتدار حاصل کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتخابات میں شکست کا بدلہ ایس سی، ایس ٹی، قبائلی اور پسماندہ طبقات سے لیا جا رہا ہے۔ قبائلی رہنماؤں کو اسمبلی میں بولنے کی اجازت نہیں ہے۔ جب بھی پسماندہ کی آواز بلند ہوتی ہے تو مائیک بند کر دیا جاتا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ ریاست کی جیلوں میں بند قبائلیوں کی تعداد تناسب کے لحاظ سے سب سے زیادہ ہے۔ اب جمہوریت کے تحفظ کے لئے تحریک جاری رہے گی۔ کانگریس کی خواتین ونگ بھی احتجاج کے دوران رکاوٹ عبور کرنے کے لئے آگے بڑھیں۔ موقع پر موجود خواتین پولیس اہلکاروں نے روکنے کا مشورہ دیا۔ کچھ ہی دیر میں یہ سمجھوتہ جھگڑے میں بدل گیا۔ احتجاج میں شامل ایک خاتون کارکن برہم ہوگئیں۔ خاتون پولیس اہلکار کے بال کھینچے اور تھپڑ بھی مارا۔جس کے بعد پولیس نے کارکنان کو بھگا دیا ۔ احتجاج کے پیش نظر پولیس انتظامیہ پہلے سے ہی تیار تھی۔

کانگریس پارٹی کے کارکنان کا مطالبہ تھا کہ معاملہ سی ایم ہاوس جانے کے بعد ہی حل ہوگا۔ نظم و نسق کے پیش نظر کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ریاستی کانگریس کے درج فہرست ذات کے محکمہ کے صدر پردیپ اہیروار کو پولیس نے سب سے پہلے گرفتار کیا تھا۔ اس دوران اہیروار نے کہا کہ پولیس نے کارکنان کے ساتھ زبردستی حملہ کیا۔

مزید پڑھیں:Rahul Gandhi disqualified اورنگ آباد میں مرکزی حکومت کے خلاف کانگریس کارکنان کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.