اندور شہری کانگریس کے بینر تلے یکجا ہوئے کانگریسی کارکنان نے لالوانی کی منیش پوری واقع نجی رہائش گاہ پر صبح کے وقت مظاہرہ کیا۔
مظاہروں کے دوران ارکان نے سیاہ لباس میں ملبوس ہوکر کالے غبارے دکھائے اور دھول بجاکر ’رگھوپتی راگھو راجا رام‘ بھجن گایا۔ اس انوکھے انداز کے ذریعہ کانگریس نے توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کی کوشش کی۔
اندور شہری کانگریس کے صدر ونے باکیوالا نے مرکزی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کاہ کہ مرکزی حکومت مدھیہ پردیش میں تفریق کا رویہ اختیار کئے ہوئے ہے۔ ریاست کو اس کے حصے کا پیکج (فنڈ) نہیں مل رہا ہے۔ لہذا ریاست کے عوام کے فلاح و بہبود کی اسکیمیں اس سے متاثر ہورہی ہیں۔
دوسری جانب مسٹر لالوانی کے رہائش گاہ پر موجود نہ ہونے سے متعلق بی جے پی کے ریاستی ترجمان امیش شرما نے کہا کہ کانگریسیوں سے صبح 10 بجے میٹنگ کا وقت طے ہوا تھا، لیکن کانگریسی وقت پر نہیں پہنچے لہذا مسٹر لالوانی پہلے سے طے شدہ میٹنگ کے لئے گھر سے نکل گئے ہیں۔