ریاست مدھیہ پردیش میں سیاسی رسہ کشی مسلسل کئی دنوں سے جاری ہے، جہاں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان آمنے سامنے ہیں، تو وہی جگہ جگہ وزیراعظم نریندر مودی اور امت شاہ کے پتلے نذرآتش کئے جارہے ہیں-
اس سلسلے میں آج کانگریس کے کارکنان نے بھوپال کے روشن پورہ چوراہے پر مرکزی حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی کا پتلا نذر آتش کیا-
اس موقع پر اقلیتی سیل کے سابق صدر محمد سلیم نے کہا کہ صوبے میں وزیراعلی کمل ناتھ کی قیادت میں حکومت چل اچھی چل رہی تھی، لیکن بھارتی جنتا پارٹی کو یہ سب راس نہیں آرہا ہے، جس کے وجہ سے بھارتی جنتا پارٹی طرح طرح کے کھیل کر رہی ہے، تاکہ کانگریس حکومت کو نقصان پہنچے-
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی نے کانگریس کے اراکین اسمبلی کو بینگلور میں قید کرکے رکھا ہے اور ان کے استفے بھی بھارتی جنتا پارٹی کے ذریعے اسپیکر تک پہنچائے گئے تھے-
محمد سلیم نے یہ بھی کہا کہ بائیس اراکین اسمبلی جو قید ہیں انہیں آزاد ہونےدیجئے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہو جائے گا- ساتھ ہی کہا کہ صوبے کی جو حکومت کا انتخاب کیا ہے وہ عوام نے کیا ہے اس لئے کانگریس حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔