ETV Bharat / state

بھوپال: لکھیم پور تشدد اور پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر کانگریس کا احتجاج

بھوپال میں لکھیم پور کسان سانحہ اور پرینکا گاندھی کی گرفتاری کی مخالفت میں آج رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں کانگریس کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے لکھیم پور معاملے کی سی بی آئی جانچ کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

لکھیم پور تشدد اور پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر کانگریس کا احتجاج

author img

By

Published : Oct 5, 2021, 3:40 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقہ سے کانگریس رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں آج بڑی تعداد میں کانگرس کارکنان نے اترپردیش کے لکھیم پور تشدد معاملہ اور کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر راج بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی، لیکن پولیس فورس نے مظاہرین کو لیلیٰ ٹاکیز کے نزدیک بیریکیڈ لگاکر روک دیا۔

لکھیم پور تشدد اور پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر کانگریس کا احتجاج

کانگریس کارکنان لکھیم پور کھیری میں کسانوں پر گاڑی چڑھاکر بے رحمی سے قتل کیے جانے اور پرینکا گاندھی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے کے لیے آج نیلم پارک میں جمع ہوئے۔ جہاں سے انہوں نے ریلی نکالتے ہوئے راج بھون کا گھیراؤ کرنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں بیریکیڈ لگاکر روک دیا۔ یہیں پر کانگریس کارکنان نے گورنر کے نام ایک میمورنڈم بھی سونپا۔

اس موقع پر موجود رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ملک کا کسان مرکزی حکومت کی پالیسیوں سے نہ ڈرے گا اور نہ ہی جھکے گا۔ حکومت لکھیم پور معاملے کی سی بی آئی جانچ کروائے۔ ملزم وزیر کو اس کے عہدے سے برخاست کیا جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ حزب مخالف لیڈروں کو لکھیم پور نہیں جانے دینا حکومت کی سوچی سمجھی سازش ہے۔ ہم سب پرینکا گاندھی کی گرفتاری پر حکومت کی مخالفت کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیر کا بیٹا لوگوں کو کچلے تو آئین خطرے میں ہے: راہل

واضح رہے کہ اتوار کے روز اترپردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری میں نائب وزیر اعلٰی کے خلاف احتجاج کرنے آئے کسانوں اور بی جے پی کارکنان کے درمیان جھڑپ ہوگئی تھی، جس میں 8 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کئی کسان زخمی بتائے جارہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.