بھوپال: مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ حکومت کے دوران وزیر رہے کانگریس کے سینئر ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف ایک خاتون کی شکایت پر جنسی زیادتی سمیت دیگر کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس سکریٹری اور گجرات انتخابات کے شریک انچارج، ایم ایل اے امنگ سنگھار کے خلاف دھار کے نوگاؤں پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی ہے۔ FIR Against MLA Umang Singhar
ایک شادی شدہ خاتون نے شادی کا جھانسہ دے کر جنسی زیادتی اور ذہنی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس نے رپورٹ درج کر لی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایم ایل اے پر الزام ہے کہ پی ڈبلیو ڈی آفس کے پیچھے ایم ایل اے کی رہائش گاہ میں امنگ سنگھار نے نومبر 2021 سے 18 نومبر 2022 کے درمیان خاتون کی جنسی زیادتی کی اور غیر مہذب سلوک بھی کیا۔ ایم ایل اے پر غیر فطری حرکت کرنے کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔ ان تمام الزامات کی بنیاد پر نوگاؤں پولیس نے امنگ سنگھار کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 376، 377 اور 498 کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔ MP Congress MLA Booked for Raping
یہ بھی پڑھیں: FIR Against TMC MLA Humayun Kabir: رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے خلاف ایف آئی آر درج
یو این آئی