بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے سیاسی پارٹیوں کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔ بھوپال کے سبھی اسمبلی حلقوں میں سیاسی لیڈران اپنے اپنے اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی کاموں کے تعمیرات میں مصروف نظر آرہے ہیں۔ بھوپال کے شمالی حلقہ میں بڑی آبادی مسلم طبقے کی ہے اور یہاں کے رکن اسمبلی عارف عقیل مسلسل سات بار سے کامیاب ہوتے چلے آرہے ہیں۔
اس اسمبلی حلقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنے امیدوار کو مضبوطی سے اتارنا چاہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ انتخابات کے قریب آتے ہی شمالی اسمبلی حلقے میں ترقیاتی کاموں کا دور شروع کر دیا گیا ہے۔ جب بھارتی جنتا پارٹی کے سابق میئر آلوک شرما ایک نالے کی تعمیراتی کام کے افتتاح کے لیے بھومی پوجن کرنے پہنچے تو شمالی حلقے کے رکن اسمبلی عارف عقیل کے حامیوں نے ہنگامہ کر دیا۔
جس کے بعد بھارتی جنتا پارٹی اور کانگریس کے کارکنان کے درمیان ہاتھا پائی کی نوبت آگئی۔ اس موقع پر بھارتی جنتا پارٹی کے لیڈر اور سابق میئر آلوک شرما نے کہا کہ یہ سب لوگ جانتے ہیں کہ کون کتنا کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا آزادی کے بعد سے یہاں پر انتخابات ترقیاتی کاموں پر نہیں ہوتا ہے بلکہ یہاں پر انتخابات اقلیت اور اکثریت کے نام پر ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا ہم کب تک اس طرح سے کرتے رہیں گے۔ ہم بھارتی جنتا پارٹی کے لوگ عوام کی پریشانی کو سمجھتے ہیں اور ہم عوام کی پریشانی کو دور کرنے کے لئے ہر طرح کی کوشش کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا جنہیں سیاست کرنا ہے وہ سیاست کرے اور جنہیں کام کرنا ہے وہ کام کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا ہم شمالی اسمبلی حلقے میں جو ترقیاتی کام کر رہے ہیں وہ آپ لوگوں کے لئے کر رہے ہیں۔ لیکن انگریز کے ذریعے اس میں بھی سیاست کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bharat Jodo Yatra in MP بھارت جوڑو یاترا پر بی جے پی کانگریس آمنے سامنے
آلوک شرما نے کہا کب تک ایک دوسرے سے لڑائی کرو گے، کب تک ایک دوسرے کو برا کہو گے، کب تک ایک دوسروں کو آپس میں لڑاوگے، ہم کہتے ہیں کہ سب لوگ مل کر آگے آئیں اور اپنے علاقے میں ترقیاتی کاموں کو بڑھاوا دیں۔ سب مل کر ساتھ کام کریں گے تو ہمارے بھوپال میں ترقی اور خوشحالی آئےگی۔ واضح رہے کہ بھوپال کے اس شمالی اسمبلی حلقے میں معمولی سے ایک نالے کی تعمیر کے افتتاح کے پروگرام میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس کے لیڈر اپنے سر ترقیاتی کام کا سہرا باندھنے کے لیے ایک دوسرے سے لڑ پڑے۔ حالانکہ بعد میں دونوں ہی پارٹی کے لیڈر نے مل کر اس ترقیاتی کام کا افتتاح کیا۔