مدھیہ پردیش ہائی کورٹ، اندور بینچ نے مزاحیہ اداکار منور فاروقی اور شریک ملزم نلن یادو کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواستوں کو جمعرات کو خارج کردیا۔ ان دونوں کو 2 جنوری کو اپنے مزاحیہ شو کے دوران مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سنگل بینچ کے جسٹس روہت آریا نے کہا ہے کہ 'ضمانت کی منظوری کے لئے کوئی جواز نہیں نکلا۔'
عدالت نے کہا کہ وہ اس کیس کی خوبیوں پر کوئی تبصرہ نہیں کررہے ہیں کیونکہ تحقیقات جاری ہے۔ تاہم، اب تک جمع کیے گئے مواد کے مطابق کارروائی ہوئی ہے۔
اب تک جو شواہد عدالت میں جمع ہوئے ہیں، تجویز کرتے ہیں کہ تجارتی خطوط پر عوامی مقام پر اسٹینڈ اپ کامیڈی کے زیراہتمام منعقدہ عوامی شو میں، جان بوجھ کر بھارت کے ایک طبقے کے شہریوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کیا گیا اور مذموم الفاظ کا ارتکاب کیا گیا۔
شکایت کنندہ کے وکیل کی طرف سے یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ ضمانت کی درخواست دینے والوں نے ہندو بھگوانوں کے خلاف جان بوجھ کر مشتعل کیا۔ گزشتہ 18 مہینوں سے ہندوؤں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا جرم کیا اور سوشل میڈیا پر احتجاج کے باوجود اسے جاری رکھا گیا۔