ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کو تالابوں اور جھیلوں کا شہر کہا جاتا ہے، بھوپال میں چھوٹی بڑی ملاکر کل 19 جھیلے موجود ہیں۔
اس کے باوجود گرمی کے شروع ہوتے ہی پانی کی قلت شروع ہوجاتی ہے اسی کو دیکھتے ہوئے جمعیت علما یوتھ کلب لوگوں کو ٹھنڈا پانی مہیا کروانے کے لیے نا صرف پانی کی مہم شروع کی ہے، بلکہ جگہ جگہ پانی کی سبیل بھی لگا رہے ہیں۔ تاکہ گرمی کی شدت سے لوگوں کو ٹھنڈا پانی آسانی سے دستیاب ہو سکے۔
یہہی نہیں جمیعت علماء یوتھ کلب نے انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کا بھی خیال رکھا ہے اور ان کے لئے بھی مٹی کے کٹوروں میں پانی ڈال کر جگہ جگہ رکھا جا رہا ہے تاکہ انسانوں کے ساتھ ساتھ پرندوں کو بھی ٹھنڈا پانی مل سکے۔
جمعیت علماء یوتھ کلب کا کہنا ہے کہ ابھی تو یہ صلواۃ کی گئی ہے ہم جلد سے جلد پورے بھوپال میں لوگوں کے لئے پانی کے سبیل کے ساتھ ساتھ جانوروں کے لیے بھی پارٹی کا انتظام کریں گے، جو کہ پوری گرمی کے موسم میں جاری رہے گا تاکہ لوگوں کو پانی ملے اور گرمی سے راحت مل سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھوپال کے قبرستانوں کو بچانے کی مہم کا آغاز