شیوراج سنگھ چوہان نے آج اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بھوپال اور جبلپور میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور 36 شہروں میں متعلقہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
ریاست کے تمام انتظامی افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس وبائی مرض کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کریں۔
وزیراعلیٰ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جنتا کرفیو کی اپیل کو ملنے والی عوامی حمایت کی تعریف کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی ہے کی کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے واحد طریقہ اس کی کڑی کو توڑا ہے۔
عوام عوامی نمائندوں کو یقین دلائیں کہ انتظامیہ عوامی تعاون سے اس عالمی وبا سے نپٹنے کی اہل ہے۔ انتظامیہ کے لاک ڈاؤن کے حکم پر مکمل بند رہیں۔
انھوں نے کہا غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلے عوامی سہولیات کے لئے تمام خدمات کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔