اترپردیش سے تعلق رکھنے والے مبینہ گینگسٹرعتیق احمد انصاری کے قریبی ساتھی محمد اختر کو جمعرات کے روز شہدول پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کے شہدول پولیس اس سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اختر کے خلاف پریاگراج کے مختلف تھانوں میں 12 سے زیادہ سنگین مقدمات درج ہیں۔
اختر سے جب پوچھ گچھ کی گئی تو اختر نے بتایا کہ وہ اترپردیش تصادم میں متعدد گینگسٹر مارے جانے کے بعد شہدول آیا تھا۔
شہدول کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ستیندر کمار شکلا نے بتایا کہ 'پولیس اختر سے اس وجہ سے پوچھ گچھ کررہی ہے کہ وہ ضلع کیوں آیا تھا اور کیا کانپور انکاؤنٹر کے ملزم وکاس دوبے سے اس کا کوئی تعلق ہے کیونکہ اس کی بیوی کا بھائی یہاں رہتا ہے۔