بھینڈ: ریاست مدھیہ پردیش کے بھینڈ شہر میں بھگوان پرشورام کی جینتی کے موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، اطلاعات کے مطابق 22 اپریل کو عید اور پرشورام جینتی ایک ساتھ منائی جارہی تھی، ایسے میں جگہ جگہ پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، عیدالفطر کی نماز پرامن ماحوال میں ادا کی گئی۔ اس کے بعد پرشورام جینتی منائی گئی۔ وہیں ہفتے کی شام کو برہمن برادری کی جانب سے شہر میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو کہ بڑے ہنومان مندر سے شروع ہو کر بلاک کالونی، لہڑ میں بنے پارس رام مندر پر اختتام پذیر ہوئی۔
زخمی کانسٹیبل موہت سنگھ یادو نے بتایا کہ وہ ڈیوٹی پر تھا، اسی دوران ایک نوجوان نے آکر مادھو گنج ہاٹ علاقے میں دو فریقوں کے لوگوں کے درمیان جھگڑے کے بارے میں بتایا، کانسٹیبل موہت موقع پر پہنچے تو دونوں برادریوں کے کچھ نوجوان آپس میں جھگڑا کررہے ہیں۔ کانسٹیبل یادو نے کسی طرح دونوں فریقوں کے لوگوں کو الگ کیا اور انہیں مشورہ دیا کہ ریلی میں شامل نوجوان واپس ریلی میں چلے جائیں اور دوسری طرف کے لوگ بھی اپنے گھروں کو چلے جائیں، لیکن اسی دوران کچھ نامعلوم افراد نے وہاں پتھراؤ کر دیا۔ اندھیرے میں ایک پتھر کانسٹیبل موہت سنگھ یادو کے سر پر لگا۔ پتھراؤ کی وجہ سے کانسٹبل زخمی ہوگیا، جسے علاج کے لیے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
کانسٹیبل نے یہ بھی بتایا کہ سننے میں آیا ہے کہ جھگڑا ایک فریق کے ذریعے دوسرے فریق سے جبرا نعرے لگوانے کو لے کر ہوا تھا حالانکہ ایسے اچھے دن پر خوش گوار ماحول خراب نہ ہو اور کسی طرح تنازع کے حالات پیدا نہ ہو اسی لیے کانسٹبل فورا معاملہ حل کرنے کے لیے موقع پر پہنچے تھے۔ فی الحال کسی بھی اعلیٰ پولیس افسر کی جانب سے اس معاملے میں کارروائی سے متعلق کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: MP Naxal Encounter بالاگھاٹ میں ہاک فورس نے دو خواتین ماؤنوازوں کو ہلاک کیا