ETV Bharat / state

سی آر پی ایف اور مدھیہ پردیش پولیس آمنے سامنے

ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے قریبی بتائے جانے والے اشون شرما کے ہاوسنگ کمپلیکس پر آئی ٹی کے ہمراہ سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے چھاپہ مارا۔

mp
author img

By

Published : Apr 7, 2019, 8:56 PM IST

اس دوران ریاستی پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں کے درمیان ٹکراو کی صورتحال پیدا ہو گئی جس سے کولکاتا پولیس اور سی بی آئی کے واقعے کی یاد تازہ ہو گئی جو چند روز پہلے ہی پیش آیا تھا۔

مدھیہ پردیش کی پولیس نے بتایا کہ 'شرما کے ہاوسنگ کمپلیکس میں موجود افراد نے علاقے کے ایس ایچ او کے پاس آ کر مدد کی گزارش کی'۔

ایس پی شہر بھوپندر سنگھ نے کہا کہ 'ہمیں انکم ٹیکس کی موجودہ کارروائی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ ایک رہائشی کمپلیکس ہے، جس میں لوگوں کو طبی مدد کی ضرورت تھی اور انہوں نے مقامی ایس ایچ او سے مدد طلب کی'۔

سی آر پی ایف نے کہا کہ 'ہم نے کسی کے ساتھ کچھ نہیں کیا۔ وہ ہمارے کام میں رکاوٹ ڈال رہے تھے لیکن مدھیہ پردیش پولیس ہمیں کام کرنے نہیں دے رہی تھی'۔

واضح رہے کہ آئی ٹی کے اہلکاروں نے ٹیکس کی چوری کے الزام میں مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کے پرائیویٹ سکریٹری پروین ککڑ اور سابق مشیر آر کے مگلانی کی رہائش گاہ پر بالترتیب اندور اور دہلی میں چھاپہ مارا۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.