ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے پریس کانفرنس کر حکومت پر چائنا کی حمایت کا الزام عائد کیا اور قبرستان اور شمشان گھاٹ کو پیسہ نہ دیے جانے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
عارف مسعود نے صوبائی حکومت کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ،'' کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کے لئے جن قبرستان اور شمشان گھاٹ کو منتخب کیا گیا تھا اور سمیتی بنا کر ضلع انتظامیہ نے یہ طے کیا تھا کہ چنے ہوئے قبرستان اور شمشان گھاٹ کو ہر موت کے حساب سے 5000 روپے دیے جائیں گے، جو کہ آج تک نہیں دیے گئے ہیں۔''
عارف مسعود نے اس پریس کانفرنس میں کہا کہ،'' جہاں ملک اس وقت چین کے خلاف کھڑا ہے اور ان کے سامان کی لگاتار مخالفت ہورہی ہے اور صوبے میں ابھی بھی سبھی جگہوں پر جو پی پی ای کٹ سپلائی کی جا رہی ہے، جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔''
عارف مسعود نے کہا کہ،'' صوبائی حکومت کو جلد سے جلد قبرستان اور شمشان گھاٹ کے لئے جو پیسہ دینا ہے وہ دیں اور اگر نہیں دیں سکتے ہیں تو بھوپال کی ساری سماجی تنظیمیں مل کر اس پیسے کو ادا کریں گی اور ساتھ ہی صوبے میں چائنا کے سامان کا استعمال بھی بند کیا جائے۔''