ETV Bharat / state

Compensation Among the Farmers: وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نےکسانوں میں معاوضہ تقسیم کیا - Distributed The Compensation Among The Farmers mp

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے سنگل کلک سے 73 لاکھ کسانوں کے اکاؤنٹ میں 1465 کروڑ کی رقم ٹرانسفر کی، کہا بھارتیہ جنتا پارٹی کسان دوست حکومت ہے پچھلی حکومت نے کسانوں کے ساتھ دھوکا کیا تھا۔

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نےکسانوں میں معاوضہ تقسیم کیا

author img

By

Published : Feb 6, 2023, 6:10 PM IST

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعلی عوامی خدمات مہم میں بھوپال، ساگر اور اجین ڈویژنوں کے 24 لاکھ 94 ہزار سے زائد مستفیدین کو منظوری نامے تقسیم کیے اور وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے مکھیہ منتری کسان کلیان اسکیم کے تحت کسانوں کے کھاتوں میں ایک کلک سے 1،465 کروڑ روپے منتقل کردیے۔

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہماری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت کسان دوست حکومت ہے۔ پچھلی کانگریس کی حکومت نے کسانوں کے ساتھ جو دھوکا کیا تھا اس کا ازالہ کرتے ہوئے ہم نے حکومت میں آتے ہی فصل بیمہ کی رقم بھر دی اور کسانوں کو فصل بیمہ کی رقم دے دی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈھائی سال میں ہماری بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے فصل بیمہ، باغبانی کے لئے امدادی رقم، سولر پمپ اور بجلی سبسڈی جیسی مختلف اسکیموں میں کسانوں کے کھاتوں میں 2 لاکھ 25 ہزار 8 37 کروڑ روپے ڈالے ہیں۔

یہ تعاون مسلسل جاری رہے گا۔ اب تک پردھان منتری کسان سمان ندھی کے تحت کسان کے گھر پر 6000 ہزار روپے اور وزیراعلی کسان کلیان یوجنا کے تحت 4000 ہزار روپے مل رہے تھے۔ اب ان کسان خاندانوں کو بھی لاڈلی بہنا اسکیم کے تحت 12 ہزار روپے ملیں گے۔ اس طرح ایک سال میں کسان کے خاندان کو سالانہ 22 ہزار روپے ملنا شروع ہو جائیں گے۔ شیوراج سنگھ چوہان نے بتایا کی لاڈلی بہنا یوجنا میں ہر سال 12 ہزار کروڑ اور اور 5 سال میں 60 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:PFI Members Arrested بھوپال میں پی ایف آئی کے تین اراکین گرفتار

واضح رہےکہ 9 ماہ بعد ریاست میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس سے لے کر اقتدار اور مخالف پارٹیاں ریاست میں سرگرم نظر آ رہی ہے۔ وہی بھارتیہ جنتا پارٹی بھی اپنی فلاحی اسکیموں کے ذریعہ عوام کو فائدہ پہنچانے میں مصروف ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.