مدھیہ پردیش میں آج دوپہر ایک بجے کمل ناتھ نے اپنے اراکین اسمبلی کے ساتھ گورنر ہاؤس پہنچ کر اپنا استعفیٰ دے دیا ہے-
اس موقع پر کانگریس کے کھیل وزیر جیتو پٹواری نے کہا 'مدھیہ پردیش کی تاریخ میں جمہوریت کا قتل کبھی نہیں ہوا- اس لیے وزیراعلی کمل ناتھ نے فیصلہ کیا کہ صوبہ کو اور داغدار نہ ہونے سے کیسے بچائیں'-
انہوں نے کہا کہ 'کانگریس کی حکومت کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے خواتین کا استعمال کیا گیا اور اراکین اسمبلی کی خرید و فروخت کے لیے تیس سے چالیس کروڑ کا استعمال کیا گیا'-
جیتو پٹواری نے کہا کہ 'ایمانداری کے نام پر پیٹھ میں چھرا گھونپا گیا اور اقتدار کی لالچ میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے ساری حدیں پار کر دی- اس لیے وزیر اعلی کمل ناتھ نے یہ فیصلہ کیا کہ ریاست کا چہرہ اور داغدار نہ ہو اس لیے انہوں نے گورنر کو اپنا استعفی دینے کا فیصلہ کیا'-