ETV Bharat / state

Hyderabad MLA T Raja تمام مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، حیدرآباد رکن اسمبلی ٹی راجہ

جبل پور پہنچنے والے حیدرآباد کے ایم ایل اے ٹی راجہ نے مدارس کے معاملے پر کا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس کیا جائے۔ ہندو قوم کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 2024 کے بعد ایک بار پھر 100 کروڑ ہندو سڑکوں پر آئیں گے۔

ٹی راجہ
ٹی راجہ
author img

By

Published : Apr 29, 2023, 12:34 PM IST

ٹی راجہ

جبل پور۔ حیدرآباد کی گوشہ محل اسمبلی سیٹ سے منتخب رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ دو دن کے دورہ کے تحت مدھیہ پردیش کے جبل پور پہنچے۔ یہاں انہوں نے مختلف پروگرامز میں حصہ لیا، میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران ٹی راجہ نےب بھارت کو ہندو راشٹرا بنانے اور مدارس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مدارس کی تحقیقات کا مطالبہ اٹھاتے ہوئے ٹی راجہ نے کہا کہ ’اب تمام مدارس میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں، راجہ نے متنازعہ بیان دیتے مدارس پر الزام عائد کیا کہ ملک میں دہشت گردی کا کوئی بھی واقعہ ہوتا ہے تو مدارس کی کڑیاں سامنے آتی ہیں، اس لیے مدارس میں کیمرے لگانے کی ضرورت ہے۔

ہندو راشٹر کا مطالبہ: دوسری طرف ٹی راجہ نے ہندو راشٹر کے متعق کہا کہ 2024 کے بعد ایک بار پھر 100 کروڑ ہندو سڑکوں پر نکل آئیں گے اور ہندو راشٹر کا مطالبہ کریں گے۔ اس کے بعد گاؤ ذبیحہ، لو جہاد تبدیلی، لینڈ جہاد جیسی چیزوں پر ملک میں پابندی لگ جائے گی۔ ٹی راجہ نے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’اسد الدین اویسی مسلمانوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔ اسدالدین اویسی مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں بلکہ اپنے اور اپنے خاندان کی ترقی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:Prophet Row ٹی راجہ سنگھ کی گرفتاری کے خلاف ہائی کورٹ میں عرضی داخل

یوپی میں کسی کو عتیق بننے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہئے: اتر پردیش کے پریاگ راج میں عتیق احمد کے قتل کے بارے میں ٹی راجہ نے کہا کہ جب تک اتر پردیش میں یوگی ہیں، کوئی عتیق احمد بننے کا سوچ بھی نہیں سکتا عتیق بننے والوں کے ساتھ بھی یہی حشر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.