اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے تعمیر تقریبا 25 کروڑ قیمت کے عالی شان فارم ہاؤس کو بلڈوزر کے ذریعہ منہدم کردیا۔ اندور انتظامیہ نے بائی پاس پر اسلام پٹیل کے علی شان فارم ہاؤس پر بلڈوزر کاروائی کرتے ہوئے زمین دوز کر دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سیلنگ کی زمین پر ناجائز قبضہ کرکے غیر قانون طریقے سے تعمیر کیا ہوا فارم ہاؤس تھا، جس کو اسلام پٹیل نامی شخص نے تعمیر کیا تھا۔ نوٹس ملنے کے باوجود جب معقول جواب نہیں ملا تو بلڈوزر کاروائی کرکے فارم ہاؤس کو زمین دوز کر دیا گیا۔
اس تعلق سے اندور کلیکٹر ڈاکٹر الیا راجہ نے بتایا کہ ہمیں شکایت موصول ہوئی تھی کہ سرکاری زمین پر غیر قانونی طریقے سے علی شان فارم ہاؤس تعمیر کیا گیا ہے، جس پر ہم نے فارم ہاؤس کے مالک کو نوٹس بھیجا تھا۔ جس پر ضلع انتظامیہ اور نگر نگم نے کاروائی کی ہے۔ وزیراعلی کی سخت ہدایت ہے کہ لینڈ مافیا اور سماجی عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ اسی سلسلے میں آج یہ کاروائی کی گئی ہے اور آگے بھی ایسی کاروائیاں جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 15 دنوں میں ہم نے ایسے کئی لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیا ہے جن کے خلاف لینڈ مافیا کی شکایت موصول ہوئی تھی۔ اس سے قبل بھی ہم نے ایسی کارروائیاں کی ہیں تاکہ لوگوں کو کسی طرح کا کوئی خوف نہ ہو۔ مدھ پردیش کے نمار اور مالوا میں ایک ہفتہ سے بلڈوزر کاروائی میں تیزی تیزی آئی ہے۔
مزید پڑھیں: Bulldozer Action In Delhi: دہلی میں قبرستان سے متصل دکانوں کی انہدامی کارروائی