بھوپال: مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان نے قومی بجٹ کو خود مختار ہندوستان کی تعمیر والا بجٹ بتاتے ہوئے آج کہا کہ یہ ہمہ جہت بجٹ ملک کی مکمل ترقی کو وقف ہے۔ چوہان نے یہاں واقع بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران کہا کہ امرت کال کا یہ پہلا عام بجٹ وزیر اعظم نریندر مودی کے خود کفیل ہندوستان کے تعمیر کے عہد والا بجٹ ہے۔ یہ گاؤں، غریب،کسان،قبائلی،دلت،استحصال، محروم،معذور،خواتین اورمتوسط طبقے کے لوگوں کو مضبوط بنانے والا بجٹ ہے۔ یہ ہمہ جہت ملک کی مکمل ترقی کو وقف ہے۔ اس میں از آف لیونگ پر زور دیا گیا ہے۔ اس بجٹ کا ایجنڈا شہریوں کو بڑے موقع فراہم کرانا، روزگار پیداکرنے کو فروغ دینااور معاشی استحکام کو مضبوطی دینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ صرف 2023-24کا نہیں ہے، ملک کے لئے اگلے 50سال کی مضبوط معاشیات کی بنیاد رکھنے والا ہے۔ اس میں متوسط طبقے کو بڑی راحت دی گئی ہے۔ یہ بجٹ ہندوستان کو انن کا گلوبل ہب بنانے کی وزیر اعظم کے عہد کو ظاہر کرتا ہے۔ موٹے اناج پر تحقیق کی سمت اس بجٹ سے مضبوط ہوگی۔ چوہان نے کہا کہ اس بجٹ نے بتادیا ہے کہ قبائلی ترقی کے لئے وزیر اعظم کتنے سنجیدہ ہیں۔ ملک کے اکلیویہ اسکولوں کے لئے استاذوں کی بھرتی قبائلی بچوں لے لئے تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہ ایم متسیہ سمتا اسکیم ایک نئی اسکیم ہے، جو ماہی گیری کمیونٹی کو زندگی دے گی۔نوجوانوں کے خوابوں کو اڑان دینے کے لئے پی ایم کوشل وکاس اسکیم میں 40اسکل سنٹر کے فیصلے سے اسکلڈ میں پاور حاصل ہوگی۔
وزیر اعلی نے کہا کہ بجٹ میں 'مہیلا سمان وکاس پتر'بھی استقبالیہ قدم ہے۔ بزرگ شہریوں کے لئے بزرگ شہری بچت اسکیم کے لئے لمٹ بڑھانا ان کے بھلائی کے لئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ گرین گروتھ کے ہدف پر مشتمل ہے۔ یہ قدم کاربن پیداوار کو صفر کرنے کے ہدف کو حاصل کرنے کو دکھاتے ہیں۔ ریل بجٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اگر2013-14سے اس کا مقابلہ کرے تو نو گنا زیادہ الاٹ کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے کہا کہ کووڈاور روس یوکرین جنگ کی وجہ سے دنیا بھر میں حلات خراب ہیں، ایسے میں یہ بجٹ ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی معاشیات کو دکھاتا ہے۔ بجٹ میں نء میڈیکل کالج،نئے ایئرپورٹ، سب ملک کی ترقی کی علامت ہیں۔ تقریبا 10ہزار کروڑ روپے کے سرمایہ کاری سے گووردھن اسکیمکو سامنے لایا جانا یہ بتاتا ہے کہ یہ بجٹ 100سال بعد کے تصور کا بجٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Bhupesh Baghel On Union Budget بھوپیش نے مرکزی بجٹ کو مایوس کن قرار دیا
یو این آئی