ETV Bharat / state

Paper Leak Case in MP بھوپال میں سوال کا پرچہ فروخت کرنے کے سلسلے میں ملزم گرفتار

مدھیہ پردیش میں سائبر کرائم برانچ نے دسویں اور بارہویں جماعت کا سوال کا پرچہ سوشل میڈیا کے ذریعے بیچنے والے گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ پولیس نے ہفتہ کو منڈی دیپ سے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے۔ 10th and 12th class question paper leaked in MP

بھوپال میں سوال کا پرچہ فروخت کرنے کے سلسلے میں ملزم گرفتار

author img

By

Published : Mar 19, 2023, 8:31 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال میں سائبر کرائم کی ٹیم نے دسویں اور بارہویں جماعت کا سوال کا پرچہ فروخت کرنے کے سلسلے میں ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹیلی گرام گروپ پر بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کا لوگو (مانو) کا استعمال کرکے دسویں اور بارہویں جماعت کا سوال کا پرچہ فراہم کرانے کے نام پر پیسے لے کر دھوکہ دہی کرتا تھا جس کے الزام میں ملزم منڈی دیپ رہائشی کوشک دوبے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم کے ذریعے ابھی تک تقریبا 600 لوگوں سے اپنے کھاتے میں پیسے ڈلوائے ہیں۔ وہ لوگوں سے پیسے لینے کے لئے بھارت پے کے کیو آر کوڈ کا استعمال کیا کرتا تھا۔

ملزم کے ذریعے ٹیلی گرام پر بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کا لوگو(مانو) کا استعمال کرکے فرضی گروپ بناکرلوگو سے دسویں اور بارہویں جماعت کا سوال کا پرچہ فراہم کرانے کے نام پر پیسے کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔ پیسے ملنے کے بعد سوال کا پرچہ لوگو کو دیا جاتا تھا۔ اس معاملے میں پولیس نے واقعہ میں استعمال ایک بینک پاس بک، ایک موبائک فون اور 2 سیم کورڈ ضبط کئے گئے ہیں۔ پوچھ گچھ کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ اس نے اکیلے ہی پیپرز دینے کے نام پر 600 طلبہ سے تقریباً 3.5 لاکھ روپے لوٹ لیے ہیں۔ گرفتار ملزم کوشک دوبے بی کام تھرڈ ایئر کا طالب علم ہے۔ پولیس گینگ سے وابستہ ایک اور ملزم کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Paper leak in Gujarat پیپر لیک ملک بھر میں ایک سنگین مسئلہ، گہلوت

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.