ETV Bharat / state

BJP on Congress Statement مدھیہ پردیش میں کانگریس کے دعویٰ پر بی جے پی کا ردعمل - وی ڈی شرما بی جے پی کے صوبائی صدر

ریاست مدھیہ پردیش میں امسال ہونے والے اسمبلی انتخابات پر دہلی میں کانگریس پارٹی کی میٹنگ ہوئی، جس میں راہل گاندھی نے دعویٰ کیا ہے کہ مدھیہ پردیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے، جس پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران نے اسے خیالی پلاؤ سے تعبیر کیا۔

BJP on Congress Statement
BJP on Congress Statement
author img

By

Published : May 31, 2023, 2:29 PM IST

Updated : May 31, 2023, 4:01 PM IST

مدھیہ پردیش میں کانگریس کے دعویٰ پر بی جے پی کا ردعمل

بھوپال: مرکزی قیادت کے ساتھ مدھیہ پردیش کانگریس کے قائدین نے دہلی میں منعقد ہوئی میٹنگ میں گہرا غور و خوض کیا۔ چار پانچ ماہ بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی کو حتمی شکل دی گئی۔ میٹنگ کے بعد کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ ہم مدھیہ پردیش میں کرناٹک کو دہرانے جارہے ہیں۔ ہم مدھیہ پر دیش میں 150 سیٹیں جیتیں گے۔ دراصل دہلی میں کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ، دگ وجے سنگھ اور تمام سینئر لیڈروں کے ساتھ ایک میٹنگ کی تاکہ انتخابی ایکشن پلان تیار کیا جاسکے۔ تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی نے اس پر طنز کیا ہے۔ وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اسے ایک خیالی پلاؤ بتایا، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر وی ڈی شرما نے اسے مونگیری لال کے خوبصورت خواب قرار دیا۔

وی ڈی شرما نے کہا کہ راہل گاندھی خواب دیکھتے رہیں اور خواب دیکھنے میں کسی کا کچھ جاتا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کانگریس کی فکر کریں کیونکہ بھارتیہ جنتا پارٹی ریاست میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ہم اس بار کے انتخابات میں 200 سیٹیوں کا آنکڑا پار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی حکومت میں اور دگ وجے سنگھ کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے اس صوبے کے حالات بد سے بدتر کر دیے گئے تھے۔ اس کے بعد کانگریس نے پچھلے پندرہ مہینوں کی کمل ناتھ کی حکومت میں ہر غریب کے حق کو چھینا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس جھوٹ بول کر اقتدار میں آئی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بار ریاست کا ایک ایک باشندہ ان کو جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اس بار کے انتخابات میں ہم تاریخ رقم کریں گے۔ وہیں کرناٹک میں کانگریس کی کامیابی اور بی جے پی کی ناکامی کے سوال پر وی ڈی شرما نے کہا کہ کانگریس گجرات انتخابات میں نیست و نابود ہوئی۔ ضمانت تک ضبط ہو گئی۔ وہیں اترپردیش بھی بارڈر پر ہے، انہوں نے کہا کہ اترپردیش اور گجرات کے بارڈر پر لگا ہوا مدھیہ پردیش ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی پارٹی کی طاقت پر اور ترقیاتی کاموں پر 200 پار کا نعرہ کامیابی کے ساتھ پار کرے گی۔ وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے اعلیٰ تعلیمی وزیر وشواس سارنگ نے کہا کہ کیا راہل گاندھی کو گنتی آتی ہے اور اگر آتی ہے تو انہیں 150 کا مطلب کیا ہوتا ہے پوچھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوابی جمع خرچ کرنے سے کام نہیں چلتا۔ زمین پر آ کر راہل گاندھی کو دیکھنا چاہیے۔ ریاست کے عوام نے آپ کے 15 مہینے کی خراب حکمرانی سے کانگریس کی دکانیں اور شو روم بند کر دیے ہیں ان پر تالا لگ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بلی کی قسمت سے چھینکا پھوٹ گیا ہے اور اس میں بھی راہل گاندھی کی کوئی شراکت نہیں ہے۔ انہیں ریاست مدھیہ پردیش میں کانگریس کے حالات کو دیکھنا چاہیے یہاں پر گٹ بازی، گروہ بازی، کمل ناتھ کا دگ وجے سنگھ کا بدلا، دگ وجے سنگھ کی کسی سے رنجش یہ جھگڑے نپٹاتے نپٹاتے ہی اسمبلی انتخابات ختم ہو جائیں گے۔ واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں جلد اسمبلی انتخابات ہونے جارہے ہیں۔ جس کے مدنظر ریاست کی دو اہم پارٹیاں کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی اب الرٹ موڈ میں نظر آ رہی ہیں۔ اور ایک دوسرے پر الزامات لگاتے ہوئے خود کو اچھا ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 31, 2023, 4:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.