ریاست کی کمل ناتھ حکومت مافیاؤں کے خلاف چل رہی مہم پر بھارتی جنتا پارٹی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مافیاؤں کی آڑ میں بی جے پی کے کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے، جس کی وجہ سے بی جے پی نے نے ہلہ بول پروگرام کے تحت کلکٹر کا گھیراؤ کیا ۔
کارکنان کو خطاب کرتے ہوئے بی جے پی کے صوبے کے صدر راکیش سنگھ نے کمل ناتھ حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ مافیا کی آڑ میں بی جے پی کے کارکنان کو نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پورے صوبے میں دہشت کا ماحول ہے اور اس کو سرکاری دہشت کہتے ہیں، جسے بھارتی جنتا پارٹی قطعی برداشت نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ صوبے میں دفعہ 144 نافذ ہے، انتظامیہ نے بھارتی جنتا پارٹی کو پروگرام انعقاد کرنے کی اجازت دی تھی۔
پروگرام کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے کارکنان نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کلیکٹر دفتر میں داخل ہوکر مظاہرہ کرنا چاہا،مگر پولیس نے انہیں روک کر گرفتار کرلیا۔
گرفتار ہونے والوں میں رکن پارلیمان شنکر لالوانی، سابق لو ک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن، اندور میئر مالنی لچمن سنگھ وغیرہ شامل ہیں۔