ETV Bharat / state

BJP leader on Madrasa Survey مدھیہ پردیش میں مدارس کا سروے کرایا جائے گا، جے بھان سنگھ پوویا - Madrasa Survey

مدھیہ پردیش کے مدارس پر بی جے پی رہنما جے بھان سنگھ پوویا نے کہا کہ 'ریاست بھر کے مدارس کا سروے کرایا جائے، اس کے ساتھ ہی جن مدارس میں غیر قانونی سرگرمیاں پائی گئی تو ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم کردیا جائے۔ Jaibhan Singh Pawaiya statement on madrasa

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 4, 2022, 6:49 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش میں بھی مدارس سے متعلق سیاست گرمائی ہوئی ہے، سابق وزیر و بی جے پی رہنما جے بھان سنگھ بوویا نے کہا کہ ریاست میں غیر قانونی طریقے سے جاری مدارس کا سروے کیا جانا چاہیے اور جن مدارس میں غیر قانونی سرگرمیاں پائی گئیں انہیں منہدم کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام مدارس ایک جیسے نہیں ہوتے۔ لیکن جو مشکوک ہیں ان پر نظر رکھی جانی چاہیے۔

حال ہی میں بی جے پی رکن اسمبلی و پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے ریاست میں جاری مدارس کے بارے میں کہا تھا کہ ریاست میں چل رہے مدارس سے ہمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے، حکومت تعلیم کو مکمل طور پر فروغ دینا چاہتی ہے۔ لیکن بڑے پیمانے پر مدارس میں مبینہ ملک مخالف سرگرمیاں انجام دی جارہی ہے۔

دوسری جانب بی جے پی ریاستی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کے لیے آئے سابق وزیر اور ہندوتوا لیڈر جے بھان سنگھ پوویا سے سوال کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست میں چلنے والے تمام مدارس کی نگرانی کرے۔ تمام مدارس مشکوک نہیں ہوتے لیکن جو مشکوک ہیں ان پر نظر رکھی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Government Survey of Madrasas مدارس کا سروے حکومت کا کوئی حربہ تو نہیں؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.