ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر عزیز قریشی نے سیاسی جماعتوں پر سازش کے تحت مسلم قیادت کو ختم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے زمینی قیادت کو ختم کر کے مفاد پرست مسلم لیڈرشپ کو فروغ دینے کا کام کیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارلیمنٹ اور ریاستی اسمبلیوں میں مسلم نمائندگی نہ کے برابر ہے۔
عزیز قریشی نے مسلم لیڈرشپ کو ختم کرنے میں کانگریس کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ ڈاکٹر عزیز قریشی نے سبھی پارٹیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مسلم لیڈرشپ کو فروغ دیں۔
![former governor and congress leader aziz qureshi](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/8934102_473_8934102_1601029498590.png)
انہوں نے کہا کہ اب سیاست میں وہ مسلمان ہیں جو غلامی کر سکتے تھے اور جو سب کے سامنے آنا چاہتے تھے وہ مسلمان آگے ہیں۔
اس کے بعد ان مسلمانوں کو موقع دیا گیا جو جرائم سے جڑے ہوئے تھے اور آج رہنما بن گئے ہیں۔ ان مسلمانوں سے حکومت جب چاہے اور جو چاہے کام کروا لیتی ہے۔
ڈاکٹر قریشی نے کہا کہ مسلمانوں کو یہ سوچنا چاہیے کہ مسلم قیادت کس طرح سے آگے بڑھایا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت مسلمانوں کو بدنام کرنا بند کرے اور غیر فرقہ پرست اور جمہوری نظام قائم کرے۔ کیونکہ مسلمان نہ تو کسی کا غلام ہے اور نہ ہی پاپند ہے اور اگر ایسا ہی چلتا رہا تو یہ بڑے انقلاب کی وجہ بن سکتی ہے۔