مدھیہ پردیش انتظامیہ کی جانب سے ابھی گوشت کی دوکانیں بند کرنے کا حکم نہیں آيا ہے۔ بتایا جا رہا ہے ابھی تک کسی طرح سے مرغیوں میں غیر فطری موت کی اطلاع نہیں ہے۔ اس لیے دکانوں سے گوشت کی فروخت پر بھی پابندی نہیں لگائی گئی ہے۔ دوکانیں پوری احتیاط کے ساتھ کھلی رہیں گی۔ یہ بات مویشی پروری وزیر پریم سنگھ نے کہیں۔
دراصل قیاس لگائے جا رہے تھے کہ سرکار گوشت کی دکانوں پر پابندی لگا سکتی ہے۔ وزیر نے کہا کہ کووں میں پائے جانے والا وائرس ایچ 15 این 8 ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اتراکھنڈ: برڈ فلو کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری
ریاست کے 11 اضلاع میں کوؤں کی موت کی اطلاع ملی ہے۔ ان میں اندور، مندسور اور آگر ماوا میں ہی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ وہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جے این کنسوٹیا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سبھی اضلاع کے افسران کو ہدایت دی ہے کہ کہیں کوئی کووا یا پرندہ مردہ ملتا ہے تو فورا سیمپل لیبوریڑی بھوپال کو بھیجیں۔