حکومت کے اقدامات پر شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں، فیکٹریوں اور دفاتر کو بند نہیں کیا جارہا ہے لیکن صرف مذہبی مقامات پر پابندی لگائی جارہی ہے جو افسوسناک ہے۔
انہوں نے حکومت کے فیصلہ پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو صرف مذہبی مقامات جانے سے روکتے ہوئے کورونا پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے جبکہ تمام بازار کھلے ہیں۔
شہر قاضی مشتاق علی رضی اور دیگر علماء حضرات نے ریاستی حکومت اور ضلع انتظامیہ سے عبادت گاہوں کو کھلے رکھنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایسے مشکل حالات میں لوگوں کو عبادت سے روکنا نامناسب ہے۔
انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ لوگوں کو کورونا گائیڈ لائین پر سختی سے عمل کرتے ہوئے عبادت گاہوں کو جانے کی اجازت دی جائے تاکہ وبا کے خاتمہ کے لیے دعائیں کی جا سکیں۔