بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمان سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے لوک سبھا میں ایس پی جی ترمیمی بل پر بحث کے دوران بابائے قوم مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کا حوالہ محب وطن کے طور پر دیا جس کو لے کر کانگریس نے اعتراض کیا-
اس کے بعد ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت نے پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر عارف مسعود نے کہا پرگیہ سنگھ ٹھاکر مالیگاؤں بم دھماکے کی کلیدی ملزم ہیں اور بھارتیہ جنتا پارٹی کو انہیں انتخابات کے لیے ٹکٹ نہیں دینا چاہیے تھا-
انہوں نے کہا کہ پرگیہ سنگھ ٹھاکر مسلسل گوڈسے کو ملک کی آزادی کا سپاہی قرار دے رہی ہیں اور گوڈسے کے نظریے کی تعریف کرتی نظر آتی ہے جس کی ہم سخت مخالفت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ان کی رکنیت رد کر کے ان پر مقدمہ درج کیا جائے کیونکہ یہ اس سے قبل بھی وہ مہاتما گاندھی کے خلاف بیان بازی کر چکی ہیں۔