ETV Bharat / state

Bhopal Gas Tragedy: چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس - چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس کا مقصد گیس متاثرین کے نئی نسل میں پیدا ہوئے معذور بچوں کے بہتر علاج کےلیے حکومت کی جانب سے مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کرنا تھا۔

چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس
چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Dec 2, 2021, 7:45 AM IST

بھوپال کی تنظیم، چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust کے سبھی تھرپیسٹ نے آج پریس کانفرنس میں گیس متاثر معذور بچوں کے علاج اور ان کی باز آباد کاری کو لے کر پریس کانفرنس منعقد کی۔

چنگاری ٹرسٹ کی پریس کانفرنس

بھوپال کی چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں تنظیم کے تھرپیسٹ نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ٹرسٹ گذشتہ 15 سالوں سے یونین کاربائیڈ ڈاؤں کیمیکل کے زہر سے متاثر اہل خانہ کی دوسری اور تیسری نسل پیدائشی معذور بچوں کے بازآبادکاری کا کام کررہا ہے۔

چنگاری ٹرسٹ میں 1118 بچے رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 165 بچے روز چنگاری ٹرسٹ Chingari Trust آتے ہیں اور انہیں فیزیو تھراپی، آکوپیشنل تھریپی, اسپیچ تھریپی, اسپیشل ایجوکیشن, کھیل کود، موسیقی اور ان کی دوائیوں کے علاوہ گھر سے آنے جانے کے لیے گاڑی کے انتظام بھی مفت کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر نوشین خان نے بتایا کہ 93 بچوں کو فزیو تھراپی دی جا رہی ہے، جس سے ان میں کافی بدلاؤ دیکھا جارہا ہے جن میں سے 28 بچے تھراپی کے بعد اب ٹھیک طرح سے چلنے لگے ہیں۔ اس کے علاوہ چنگاری ٹرسٹ کی جانب سے 89 بچوں کو اسپیچ تھراپی بھی دی جا رہی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 12 بچے ٹھیک سے بولنے لگے ہیں۔ اسی طرح باقی تھراپیوں کے ذریعہ جن بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے ان میں بہت زیادہ سدھار دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چنگاری ٹرسٹ گیس متاثرین بچوں کی اس طرح کر رہا ہے مدد

وہیں چنگاری ٹرسٹ کے ذمہ داراوں نے بتاتے کہ ہمارے پاس سہولیات اور فنڈز کی کمی ہے، یہی وجہ ہے کہ ہم زیادہ بچوں کا علاج کرنے سے قاصر ہیں، اگر حکومت کی جانب سے مدد کی جاتی تو ہم زیادہ بچوں کی مدد کرسکتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.