ETV Bharat / state

JMB Case بھوپال میں جے ایم بی کے خلاف ایک اور سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل - mp latest news

بھوپال میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کے خلاف ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایک اور سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی اور چار دیگر افراد کو ملزم نامزد کیا ہے۔ NIA Files Second Supplementary Charge sheet

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 4, 2023, 7:51 AM IST

Updated : Feb 4, 2023, 8:49 AM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں این آئی اے نے کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) کے خلاف ایک اور سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس سے قبل بھی اس معاملے میں این آئی اے کی جانب سے ایک سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی گئی تھی اور اب پھر سے سیکنڈ سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی گئی جس میں چار دیگر افراد پر ملک میں تشدد پھیلانے کی سازش کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دارالحکومت بھوپال میں این آئی اے نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا تھا۔ گرفتار کیے گیے افراد سے پوچھ گچھ کے دوران کچھ اور لوگوں کے نام سامنے آئے تھے اس کے بعد این آئی اے نے اس معاملے میں تقریباً 10 افراد کو گرفتار کیا۔ این آئی اے نے جے ایم بی معاملے میں بھوپال ڈسٹرکٹ کورٹ میں دوسری سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی ہے۔ اس چارج شیٹ میں حمید اللہ شہادت حسین اور طلحہ فاروق پر بھارت کے خلاف سازش رچنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ یہ لوگ بھارت میں تشدد پھیلانے کی سازش کر رہے تھے۔ اس معاملے میں گرفتار 10 افراد میں سے 6 افراد بھوپال کے ایش باغ تھانہ علاقے سے گرفتار کیے گئے تھے۔

ڈسٹرکٹ کورٹ میں دی گئی سپلیمنٹری چارج شیٹ میں کہا گیا کہ یہ لوگ پرتشدد دہشت گردانہ سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے ارادے سے غیر قانونی طور پر بھارت میں داخل ہوئے تھے۔ اس کے ساتھ ہی ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر بھارتی مسلمانوں کو جہاد کے لیے تیار کرنے، انھیں بنیاد پرست بنانے، اور بااثر مسلم نوجوانوں کے ذریعے بھارت میں اسلامی قانون قائم کرنے کے لیے ایک سازش رچی تھی۔ بھارت میں اس کے ساتھ ہی جہاد کے لیے قابل اعتراض لٹریچر فراہم کرنے کا کام بھی ان کی جانب سے کیا جا رہا تھا۔ این آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے دس افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں بنگلہ دیش کے 6 تارکین وطن بھی شامل ہیں۔ فی الحال اس پورے معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Protest Against Pathan Film اندور میں مسلم نوجوانوں کے خلاف این ایس اے کے تحت کارروائی

Last Updated : Feb 4, 2023, 8:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.