ETV Bharat / state

Congress Election Campaign in MP مدھیہ پردیش میں کانگریس کی انتخابی مہم کا آغاز - Congress election campaign begin in Madhya Pradesh

ریاست مدھیہ پردیش میں رواں سال ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی ناری سمان یوجنا کے تحت انتخابی میدان میں اتر چکی ہے۔ مرکزی بھوپال سے رکن اسمبلی عارف مسعود نے اس یوجنا کے لیے اپنے حلقے میں 10 ہزار فارم جمع کرائے ہیں۔

etv bharat urdu khabar
etv bharat urdu khabar
author img

By

Published : Jun 5, 2023, 12:54 PM IST

رکن اسمبلی عارف مسعود نے ناری سمان یوجنا کے لیے اپنے حلقے میں 10 ہزار فارم جمع کرائے

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت کے مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کے ذریعے بااختیار بیٹی سمردھی ناری "ناری سمان یوجنا" کے فارم تقسیم کیے گئے، جہاں مرکزی اسمبلی حلقے میں ایک ہی دن میں 5 وارڈوں میں 50، 49، 48، 44 میں 10 ہزار فارم جمع کیے گئے۔ اس موقعے پر سابق مرکزی وزیر سریش پچوری اور مدھیہ پردیش کانگریس پارٹی کے قومی سیکریٹری کلدیپ اندورا، ضلع کانگریس صدر کیلاش مشرا بھی موجود تھے۔ پروگرام میں 10 ہزار خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانگریس پارٹی کے قومی سیکرٹری نے کہا کہ کمل ناتھ کی 15 ماہ کی حکومت میں عوامی بہبود کے کام کیے گئے، جس میں کسانوں کا قرض معاف کیا گیا تو وہیں کنیا دان، نکاح یوجنا میں 51 ہزار روپے دیے گئے، جس سے لاکھوں لوگوں کو فائدہ ہوا۔

مدھیہ پردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے تمام اسکیموں کو روک دیا۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے پر مدھیہ پردیش کانگریس نے جو اعلانات کیے ہیں وہ یقیناً فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ اس موقعے پر خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر سریش پچوری نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے جا رہی ہے اور حکومت بننے کے بعد تمام طبقات کو اسکیموں کا مساوی فائدہ ملے گا۔ کانگریس حکومت بنے گی تو عام لوگوں کے لیے جو اسکیمات ہیں ان کو نافذ کیا جائے گا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ اور ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ کی طرف سے شروع کی گئی اسکیم 'ناری سمان یوجنا' جس میں ہر خاتون کو 1500 روپے ماہانہ، 500 روپے میں گھریلو گیس سلینڈر اور 100 یونٹ بجلی مفت بھی دی جائے گی۔

واضح رہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں 6 ماہ بعد اسمبلی انتخابات کا اعلان ہو جائے گا۔ کیونکہ ریاست میں اہم 2 ہی پارٹیاں ہیں جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور کانگریس خود کو ثابت کرنے میں مصروف ہوگئی ہے۔ اور دونوں ہی پارٹیاں اس بار ہونے والے اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پوری طاقت لگا رہی ہے۔ یہی نتیجہ ہے کہ دونوں پارٹیوں کے ذریعے ووٹروں کو خوش کرنے کا کام لگاتار جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.