کورونا وائرس کی وجہ سے سماج کے ہرشعبہ کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔وہیں بچوں کو تعلیم حاصل کرنے میں بھی متعدد پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس میں سب سے بڑا مسئلہ انٹرنیٹ کا ہے۔جسے دیکھتے ہوئے کانگریس کا مطالبہ ہے کہ طلباء کو مفت انٹرنیٹ سہولیات دی جائے ۔
![کانگریس کا وزیراعظم سے طلبہ کو مفت انٹرنیٹ فراہم کرنے کا مطالبہ](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/mp-bpl-101-vazereazam-say-butalba-7204795_13052021123921_1305f_1620889761_433.jpg)
پورا ملک کورونا سے پریشان ہے، اس وبا نے لوگوں کو ہر طرح سے مصیبت میں ڈال رکھا ہے۔تو وہیں اس کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم پر بھی بہت منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔جسے دیکھتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر سجن سنگھ ورما نے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں آپ کا عہدہ بہت بڑا ہے۔ ملک کی عوام کی ہر طرح سے حفاظت اور ذمہ داری آپ کی ہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں کورونا مفت میں مل رہا ہے جس سے موت بھی مفت میں مل رہی ہے ۔اس لیے میری وزیراعظم نریندر مودی سے گزارش ہے کہ آج کی نوجوان نسل پڑھنا چاہتی ہے اور محنت کر رہی ہے، لیکن کورونا کے قہر کی وجہ سے ان طلبہ کا تعلیمی نقصان لگاتار ہوتا جا رہا ہے۔اس لئے انہیں مفت انٹرنیٹ کی سہولیات دی جائیں۔
غور طلب ہے کی پچھلے دو سالوں سے کورونا وبا کی وجہ سے جس طرح سے اسکول اور کالج بند ہوئے ہیں اور اس کے بعد جس طرح سے تعلیمی ادارے انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن طلباء کو تعلیم دینے کا کام کر رہے ہیں۔یہ سہولیات ان طالبات کے لیے تو سہی ہیں جو اپنے گھروں پر اچھے سے ہیں لیکن جو غریب ہیں وہ اس طرح کی سہولیات سے محروم ہیں۔اس لیے حکومت سے مطالبہ ہےکہ ان مشکل حالات میں حکومت بچوں کو مفت انٹرنیٹ سہولیات فراہم کرے۔