ڈینگو اور ملیریا کے بڑھتے مریضوں کو دیکھ کر یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔وزیر صحت عامہ نیز خاندانی بہبود تلسی رام سلاوٹ نے ڈینگو اور ملیریا کی روک تھام کے لیے عوامی بیداری مہم چلانے کی ہدایت دی ہے۔
وزیر سلاوٹ نے بھوپال کے ڈینگو اور ملیریا سے متاثر 22 علاقوں میں ڈور ٹو ڈور سروے میں تیزی لانے کے لیے کہا گیا ہے۔
سلاوٹ نے ہدایت دی کے ڈینگو سے عوامی بیدار کے تحت شہر کے اہم مقامات پر بینر اور پوسٹر لگائی جائےگی۔
وہی ضلع کلکٹر ترون پتھوڑے نے جائزے کے دوران بتایا کہ ٹیموں کے ذریعے چار لاکھ 30 ہزار سے زیادہ گھروں میں لاروا کا سروے کیا جاچکا ہے۔
جس میں تقریباً 30 ہزار گھروں میں لاروا پایا گیا ہے، جنہیں ختم کرنے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔
میٹنگ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال کی بہ نسبت امسال ریاست میں ڈینگو معاملات میں کمی دیکھی گئی ہے۔
وہیں سنہ 2018 میں ریاست میں 4997 معاملے درج کیے گئے تھے جبکہ امسال 2019 سے 12 نومبر تک 2915معاملے سامنے آئے ہیں۔
اس سلسسلے میں ڈینگو کے 1384 معاملے سامنے آئے ہیں۔ اس موقع پر پانچ سرکاری اسپتالوں ایمس، بی ایم ایچ آرسی، گانھی میڈیکل کالج، اور جے پی اسپتال میں ڈینگو اور چکن گنیا کی لاروا پر مبنی جانچ کا مفت انتظام کیا گیا ہے۔