ETV Bharat / state

بھوپال میں عالمی تبلیغی اجتماع کے انعقاد کا اعلان - بھوپال ای ٹی وی بھارت خبر

عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد گذشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا- اجتماع انتظامیہ کمیٹی نے خود ہی یہ فیصلہ لے کر انتظامیہ کو مطلع کر دیا تھا- اب دیکھنا یہ ہے کہ انتظامیہ اس بار اجتماع کے انعقاد کی اجازت دیتی ہے یا نہیں۔

عالمی تبلیغی اجتماع
عالمی تبلیغی اجتماع
author img

By

Published : Sep 5, 2021, 12:18 PM IST

بھوپال کا عالمی تبلیغی اجتماع جو گذشتہ 74 سال سے ہوتا چلا آرہا ہے، رواں برس 26 نومبر سے 29 نومبر تک مضافاتی اینٹ کھیڑی پر ہونا طے پایا گیا ہے- اجتماع کے دوران انتظامیہ کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر جاری کردہ رہنمایانہ خطوط پر عمل آوری کی جائیگی-

اجتماع انتظامیہ کمیٹی کے ترجمان عتیق الاسلام نے بتایا کہ اجتماع کے تعلق سے حکومت اور ضلع انتظامیہ کو اس حوالے سے اطلاع دے دی گئی ہے-

عالمی تبلیغی اجتماع

واضح رہے کہ بھوپال میں گزشتہ 74 سال سے منعقد کیے جارہے عالمی تبلیغی اجتماع کا انعقاد گذشتہ سال کورونا وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا- اجتماع انتظامیہ کمیٹی نے خود ہی یہ فیصلہ لے کر انتظامیہ کو مطلع کر دیا تھا-

اب حالات بدل رہے ہیں اور اجتماع انتظامیہ کمیٹی کے ارکان نے نومبر میں اجتماع کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ یہ اجتماع چار دنوں پر مشتمل ہوگا- اس کے تحت 26، 27، 28 اور 29 نومبر کو ایٹ کھیڑی میں کورونا پروٹوکول اور حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق منعقد کیا جائے گا-

اجتماع کے دوران دعوت و تبلیغ کے مرکز نئی دہلی سے آنے والے اکابرین، اصلاح ملت کے لئے قرآن و سنت کے مطابق اپنی زندگی گزارنے اور دین کے تعلق سے وعظ و نصیحت فرماتے ہیں- اجتماع میں ملک اور بیرون ملک کے لاکھوں لوگ شرکت کرتے رہے ہیں- اب دیکھنا یہ ہے کہ بھوپال اجتماع کمیٹی کی درخواست پر انتظامیہ کی جانب سے کیا جواب آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.