ETV Bharat / state

Illegal Arms Smuggling in MP بھنڈ پولیس نے کھرگون کے دو اسلحہ اسمگلرز کو کیا گرفتار - بھنڈ پولیس نے اسلحہ سمگلروں کو گرفتار کیا

مدھیہ پردیش میں غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ریاست کے بھنڈ میں پولیس نے دو اسلحہ اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے پانچ پستول، پانچ میگزین اور تین کارتوس برآمد ہوا۔ Action against smuggling of illegal arms in MP

بھنڈ پولیس نے کھرگون کے دو اسلحہ اسمگلرز کو کیا گرفتار

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 12:18 PM IST

بھنڈ: ریاست مدھیہ پردیش کے بھنڈ شہر کی کوتوالی پولیس نے دو اسلحہ اسمگلرز کو پستول اور میگزین کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کھرگون کے ان اسلحہ اسمگلرز اب تک 50 سے زائد ہتھیار سپلائی کرچکے ہیں۔ پولیس نے ان کے پاس سے پانچ پستول، پانچ میگزین اور تین کارتوس برآمد کیے ہیں۔ بھنڈ کے ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کملیش کھرپو سے نے آج یہاں بتایا کہ 31 مارچ کو کوتوالی پولیس نے بھنڈ دیہات کے رہنے والے ستیہ جاٹو کو گرفتار کیا اور اس کے پاس سے نو پستول، آٹھ میگزین اور چار کارتوس برآمد کئے۔ پوچھ گچھ کے دوران اس نے بتایا کہ کھرگون کے رہنے والے آکاش بریلا اور مہیش بریلا اسے اسلحہ فراہم کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ان دونوں اسمگلروں کے دوبارہ اسلحہ کی کھیپ لانے کی اطلاع ملی تھی۔ اس اطلاع پر کوتوالی پولیس نے کل رات محاصرہ کرکے دونوں کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے اسلحہ برآمد کرلیا۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کرائم برانچ غیر قانونی ہتھیاروں کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری میں لگاتار مصروف ہے۔ بتا دیں کہ 3 اپریل کو اندور کرائم برانچ نے ایک ملزم نانک سنگھ چھابڑا کو گرفتار کیا جو اسلحہ سپلائی کر رہا تھا۔ معلومات کے مطابق ملزم بڑی مقدار میں غیر قانونی اسلحہ پہنچانے والا تھا۔ اس اطلاع کی بنیاد پر اندور کرائم برانچ نے ملزم نانک سنگھ چھابڑا کو پکڑا اور جب اس کی تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 20 غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے، جن میں 14 دیسی ساختہ پستول، 6 پستول، 1 ٹو وہیلر اور دو زندہ کارتوس برآمد ہوئے۔ جس کی کل قیمت تقریبا 9 لاکھ 50 ہزار بتائی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: Militant Hideout Busted رامبن میں عسکریت پسندوں کی کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد، پولیس

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.