ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کا ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ جس میں بوہرہ کمیونٹی کے ایک 57 سالہ شخص سیف الدین پاٹلی والا کے ساتھ کچھ لوگ مار پیٹ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ Beating of a person of Bohra community in Ratlam
یہ ویڈیو رتلام ضلع کا بتایا جا رہا ہے۔ اِس میں تشدد کرنے والے لوگوں کا الزام ہے کہ اس نے گائے کے قریب طہارت کی جو ناقابل برداشت ہے۔ Ratlam beating case
وہیں اس معاملے میں پولیس نے شکایت درج کر لی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزم کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ FIR registered in Ratlam case
پولیس نے بتایا کہ ویڈیو میں مار پیٹ کرنے والے شخص پر اس سے قبل بھی مار پیٹ کی شکایت درج ہے۔
- یہ بھی پڑھیں: Kashmiri Students Beaten in Punjab: پنجاب میں تین کشمیری طلباء کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا
بتا دیں کہ گزشتہ برس ایسا ہی ایک ویڈیو اندور میں بھی وائرل ہوا تھا جس میں تسلیم چوڑی والا کے ساتھ تشدد کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کچھ لوگوں کو گرفتار بھی کیا تھا۔ Beating of a Muslim Person