نیمچ ۔ کورونا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ جس سے غریب مزدور اور دیہی علاقے کے لوگ کافی پریشان ہیں۔ اس دوران دیہی علاقے کے لوگوں کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے مجيريا پنچایت میں واقع 'بینک سخی' دیہی علاقے میں جا کر ودھوا پنشن، وردھا پنشن، کسان سمان نیدھی اور جن دھن اکاؤنٹس کی رقم پانے والوں کو گھر پر ہی دستیاب کروا رہی ہے۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متعلق جانکاری کے ساتھ ساتھ غریب اور بے بس خواتین میں ماسک بھی تقسیم کر رہی ہے، تاکہ اس وائرس سے تمام لوگ محفوظ رہ سکیں.
بتایا جا رہا ہے کہ مناسا تحصیل ہیڈکوارٹر سے تقریبا 50 کلومیٹر دور مجيريا گاؤں کی رہائشی للیتا گوجر دیہی علاقے کے لوگوں کو گھر بیٹھے بینک کی تمام سہولیات دستیاب کروا رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہی علاقے کے لوگ بینک سے متعلق کام کے لئے شہروں کی جانب نہیں جا پا رہے ہیں. اس کے علاوہ گاؤں میں اے ٹی ایم کی سہولت بھی نہیں ہے. ایسے میں پریشانی جھیل رہے گاؤں والوں کو بینک سخی مدد کر رہی ہے۔