ETV Bharat / state

Bajrang Dal Created Ruckus In MP جبلپور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے کانگریس دفتر میں توڑ پھوڑ کی

کرناٹک کانگریس پارٹی کی جانب سے انتخابی منشور میں بجرنگ دل پر پابندی کے وعدہ کے بعد ریاست مدھیہ پردیش میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ جبلپور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے کانگریس دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ اس موقع پر پوسٹرز اور بینرز بھی پھاڑ دیے گئے۔

جبلپور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے کانگریس دفتر میں توڑ پھوڑ کی

author img

By

Published : May 6, 2023, 3:50 PM IST

جبلپور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے کانگریس دفتر میں توڑ پھوڑ کی

بھوپال: کرناٹک کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں پی ایف آئی اور بجرنگ دل جیسی تنظیموں پر پابندی لگانے کی بات کی ہے۔ کانگریس کے بجرنگ دل پر پابندی لگانے کے وعدہ پر بھارتی جنتا پارٹی بھڑک اٹھی ہے۔ کرناٹک سے شروع ہونے والا یہ تنازعہ مدھیہ پردیش تک پہنچ گیا ہے۔ بجرنگ دل کارکنان نے جبلپور کانگریس دفتر پر حملہ بول دیا۔ جبلپور کانگریس دفتر میں جم کر توڑ پھوڑ کی گئی۔ وہیں کانگریس نے اس حملے کی مذمت کی ہے۔

مدھیہ پردیش کے ضلع جبلپور میں بجرنگ دل کے کارکنان نے جبلپور کے کانگریس دفتر میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ پوسٹرز اور بینرز پھاڑ دیے گئے۔ کانگریس دفتر کے سامنے رکھے گملوں کو گرا دیا۔ توڑ پھوڑ سے ناراض کانگریس پارٹی کے کارکنان بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور رانی تال بھارتیہ جنتا پارٹی کے دفتر پہنچے اور کوتوالی پولیس اسٹیشن پر احتجاج کیا۔

دراصل ریاست کرناٹک میں کانگریس کے منشور میں بجرنگ دل پر پابندی کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں بجرنگ دل پر پابندی لگانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپیش بگھیل نے بھی اشارہ دیا ہے۔ دوسری جانب کانگریس بڑی تعداد میں جبلپور کوتوالی تھانے پہنچ گئے اور کوتوالی تھانے کے انچارج اور سی ایس پی کو تھانے سے ہٹانے اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے جبلپور کانگریس کے سابق سی صدر دنیش یادو نے کہا کہ اگر وہ مرد کے بچے ہیں تو انہیں اعلان کرنا چاہئے تھا کہ وہ کانگریس کے دفتر کو توڑنے آرہے ہیں۔ ہجوم میں تو بھیڑیں بھی شیر کا شکار کرتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ نہیں کہ شیر کی اہمیت ختم ہو جائے۔ پولیس نے بھی لاپروائی برتی ہے۔ کانگریس کے ترجمان آنندہ جاٹ نے کہا کہ آج بجرنگ دل کی اصل چال، کردار اور چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ غنڈوں اور سماج کے دشمن عناصر کی ایک تنظیم ہے جو تخریب کاری اور تشدد میں ملوث ہے۔ کبھی یہ محبت کرنے والے جوڑوں کو ہراساں کرتے ہیں، کبھی ملک کے خلاف جاسوسی کرتے ہوئے پکڑے جاتے ہیں۔ آج لاٹھیوں سے کانگریس کارکنوں کو ڈرانے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ شیوراج حکومت انتخابات سے پہلے اس طرح کے حملے کروا رہی ہے۔ آنے والے انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Bajrang Dal Ban Issue بجرنگ دل پر پابندی معاملے پر مدھیہ پردیش میں سیاست تیز

واضح رہے کہ جب سے کرناٹک ریاست میں کانگریس نے انتخابی منشور جاری کیا ہے اور اپنے انتخابی منشور میں پی ایف آئی کے ساتھ بجرنگ دل پر پابندی عائد کرنے کی بات کہی ہے۔ تب سے ملک میں کانگریس اور بھارتی جنتا پارٹی کے درمیان ایک دوسرے پر الزامات کا دور شروع ہوگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.