ریاست مدھیہ پردیش کے اردو فنکاروں کے لئے آج کا دن بڑا خاص تھا۔ اردو شاعروں، ادیبوں اور محققین کو تین سال بعد اردو اکیڈمی Urdu Academy کے ذریعہ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ مدھیہ پردیش میں یہ پہلا موقع ہے جب اردو کے فنکاروں کو ان کی تخلیقات کے لیے بھی اردو اکیڈمی کے ذریعہ اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔ آج اکیڈمی کے ذریعہ چھ قومی اعزاز اور اور 12 صوبائی اعزاز دیے گئے۔
اس موقع پر مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی Madhya Pradesh Urdu Academy کی ڈائریکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کی کوشش ہے کہ مختلف اصناف پر مبنی جو کتابیں شائع ہوئی ہے، اس پر انعام دیا جائے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ پہلے ایوارڈ مجموعی خدمات اور شخصیات پر دیے جاتے تھے مگر اب کتابوں پر ایوارڈ دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ وہیں آج اعزازی تقریب کی صدارت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینیئر لیڈر اور بھوپال کے سابق رکن پارلیمنٹ آلوک سنجر نے کی اور مہمان خصوصی مدھیہ پردیش کی وزیر ثقافت اوشا ٹھاکر تھیں۔
اس موقع پر آلوک سنجر نے کہا کہ بھوپال نہ صرف گنگا جمنی تہذیب Ganga–Jamuni Tehzeeb کا گہوارہ ہے بلکہ اردو ادب کا مرکز بھی ہے۔ انہوں نے ڈاکٹر مہتاب عالم کی کتاب تہذیب کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے تہذیب پر اپنا ناول تہذیب لکھ کر بھوپال کی مشترکہ تہذیب کو ملک و بیرون ملک میں پہنچانے کا جو عظیم کارنامہ انجام دیا ہے وہ بے مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح کا پروگرام اردو اکیڈمی نے منعقد کیا ہے، اس کا پیغام پورے ملک میں جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ Madhya Pradesh Urdu Academy Announces Award: مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کا تین سال بعد ایوارڈ دینے کا اعلان
واضح رہے کہ مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی Madhya Pradesh Urdu Academy کا قیام 1976 میں عمل میں آیا تھا اور ابھی تک قومی ایوارڈ Honors To Urdu Artists باہر کے فنکاروں کو دینے کی روایت رہی ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے جب مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے سبھی ایوارڈ مدھیہ پردیش کے اردو فنکاروں Madhya Pradesh Urdu Artists کو ہی دیے گئے ہیں۔