ETV Bharat / state

Attack on BJP Leader مدھیہ پردیش میں بی جے پی رہنما پر قاتلانہ حملہ - بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلعی صدر پر حملہ

گُنا میں بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر ذاکر باوڑی پر نامعلوم افراد نے قاتلانہ حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔ Deadly Attack on Madhya Pradesh BJP Leader

Attack on BJP Leader
بی جے پی رہنما پر قاتلانہ حملہ
author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:22 PM IST

گُنا: مدھیہ پردیش کے گُنا میں نامعلوم افراد نے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر ذاکر باوڑی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں بی جے پی رہنما بری طرح زخمی ہو گئے ہیں۔ ذاکر باوڑی نے بتایا کہ انہوں نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے لیے ایک پریس نوٹ جاری کیا تھا جس کے بعد ان پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بی جے پی لیڈر کی شکایت پر ملزمین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ Deadly Attack on Zakir Bawdi

یہ معاملہ کرنل گنج علاقے میں پیش آیا جب بی جے پی اقلیتی مورچہ کے ضلع صدر ذاکر باوڑی نے پی ایف آئی پر پابندی لگانے کے لیے ایک پریس نوٹ جاری کیا تھا۔ پریس نوٹ میں انہوں نے پی ایف آئی کی سرگرمیوں کو مشکوک قرار دیا تھا جس کے بعد بدمعاشوں نے ان پر جان لیوا حملہ کر دیا۔ اس حملے میں ذاکر باوڑی کے پیروں اور سر پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

اس معاملے میں اے ٹی ایس بھوپال نے گُنا پہنچ کر پی ایف آئی تنظیم سے وابستہ ایک کارکن محسن قریشی کو گرفتار کیا ہے۔ محسن قریشی سے پوچھ گچھ میں کئی انکشافات ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ بتا دیں کہ مرکزی حکومت نے پانچ برسوں کے لیے PFI پر پابندی لگا دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.