ETV Bharat / state

Assembly Election In MP شمالی اسمبلی حلقہ میں کانگریس کے امیدوار عاطف عقیل کی تشہیری مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 31, 2023, 4:22 PM IST

Updated : Nov 1, 2023, 9:55 AM IST

بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے کے امیدوار اور عارف عقیل کے فرزند عاطف عقیل نے اپنے حامیوں کے ساتھ انتخابی ریلی نکالی اور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہونے کا بھی دعویٰ کیا۔

شمالی حلقہ میں کانگریس کے امیدوار عاطف عقیل کی تشہیری مہم

بھوپال : ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شمالی اسمبلی حلقے کی کانگرس امیدوار اور رکن اسمبلی عارف عقیل کے فرزند عاطف عقیل نے اپنے حامیوں کے ساتھ اپنی انتخابی تشہیر کا آغاز کیا اور اپنی طاقت دکھائی۔ عاطف عقیل کی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنان موجود تھے جس میں مرد اور خواتین بھی شامل تھی۔ اس موقع پر ای ٹی وی اردو کے نمائندے نے جب کانگرس کے امیدوار عاطف عقیل سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی اسمبلی حلقے میں ترقیاتی مدعوں کو لے کر میدان میں اترے ہیں انہوں نے کہا کہ میرے والد عارف عقیل شمالی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی ہے۔ وہ لگاتار اپنے اسمبلی حلقے میں عوام کی سہولیات اور ان کی خدمت کے لیے تیار رہتے ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کانگرس پارٹی نے مجھے اس بار میرے والد عارف عقیل کی جگہ امیدوار بنایا ہے ۔میں بھی ان کے نقش قدم پر چل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ریاست مدھیہ پردیش میں 18 سال سے بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمارا صوبہ اور ہمارے اسمبلی حلقہ ترقیاتی کاموں سے دور ہے۔ اس سوال پر کہ شمالی اسمبلی حلقے میں مخالفین نے کہا ہے کہ اس حلقے میں جس طرح سے ترقیاتی کاموں کو انجام دیا جانا چاہیے تھا۔ وہ نہیں ہو پائے اس پر عاطف عقیل نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے لیے ایک بڑے بجٹ کی ضرورت ہوتی ہے اور چونکہ 18 سالوں سے بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت ریاست میں ہے اس لیے وہ سہولیات نہیں مل پاتی ہے۔

انہوں نے کہا میرے والد عارف عقیل کانگرس حکومت نے منسٹر رہے ہیں اور کانگرس کی حکومت میں بھوپال کے پرانے شہر میں اچھے بجٹ کے ساتھ کام کیے گئے تھے۔ اور اب مرکز میں بھارتی جنتہ پارٹی کی حکومت ہونے کی وجہ سے وہ ذمہ داریاں پوری نہیں کر پائی۔ اس سوال پہ کہ کانگرس نے انہیں اپنے والد عارف عقیل کی جگہ امیدوار بنایا ہے تو وہ کس طرح کے کاموں کو انجام دیں گے اس پر انہوں نے کہا کہ میرے والد صاحب کو عوام نے ہی انتخابات لڑائے ہیں اور اس بار عوام ہی مجھے انتخابات لڑائے گی اور میرے ساتھ عوام کا ساتھ ہے اور مجھے کامیابی ضرور ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج آپ میری انتخابی ریلی میں دیکھ سکتے ہیں کہ سبھی طبقات کے لوگ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Assembly Election 2023 In MP کانگریس کے امیدوار عارف مسعود کی انتخابی مہم

واضح رہے گی شمالی اسمبلی حلقے سے پچھلے 30 سالوں سے عارف عقیل رکن اسمبلی رہے ہیں۔ بیماری کے سبب انہوں نے کانگرس پارٹی سے اپنے چھوٹے بیٹے عاطف عقیل کے لیے کانگرس ٹکٹ کا مطالبہ کیا تھا۔ عارف عقیل کے اس مطالبے کے بعد جہاں عارف عقیل کے چھوٹے بھائی عامر عقیل نے اپنے بھائی سے بغاوت کر شمالی اسمبلی حلقے سے خود کو آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کا اعلان کیا تو وہیں کانگرس کے دو اور لیڈر ناصر اسلام اور محمد سعود نے بھی کانگرس پارٹی سے بغاوت کی ہے۔

Last Updated : Nov 1, 2023, 9:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.