ETV Bharat / state

PFI Members Sent To 7 Days Custody پی ایف آئی کارکنان 7 دنوں کی اے این آئی تحویل میں - 7 دنوں کی اے این آئی تحویل میں

اندور اور ضلع اجین میں پی ایف آئی کے دفتر پر اے این آئی نے چھاپہ مارا تھا اور چار کارکنان کو گرفتار کیا تھا جس پر آج ضلع عدالت میں سماعت ہوئی۔ Arrested PFI Members Sent To 7 Days Custody

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 23, 2022, 7:13 PM IST

بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور اور ضلع اجین کے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفتر پر این آئی اے نے چھاپہ مارتے ہوئے 4 کارکنان کو گرفتار کیا تھا جس کی آج سماعت ہوئی اور ضلع عدالت نے این آئی اے کو پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان کی 7 دنوں کی کسٹڈی دے دی ہے۔ Arrested PFI Members Sent To 7 Days Custody

پی ایف آئی کارکنان 7 دنوں کی اے این آئی تحویل میں

واضح رہے کہ جمعرات کی رات این آئی اے, آئی ڈی اور ریاستی پولیس فورسز کی مشترکہ ٹیم نے ملک کی 10 ریاستوں میں بڑی کاروائی کی تھی اس دوران پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کئی رہنماؤں کی گرفتار کی بھی اطلاع ہے۔

قومی تحقیقی ایجنسی( این آئی اے )نے اندور کے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے( پی ایف آئی ) کے ٹھکانوں پر چھاپہ مار کارروائی کی۔ بتایا جا رہا ہے کہ این آئی اے نے پی ایف آئی کے 4 کارکنان کو گرفتار کیا تھا یہ کارروائی اندور اور اجین میں ایک ساتھ کی گئی تھی۔

این ای اے نے اس کارروائی کے بعد پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے چاروں کارکنان کو کورٹ میں پیش کیا اور بیرونی ممالک میں فنڈنگ اور ٹیرر فنڈنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پر آج ضلع عدالت میں جج رگھو ویر پرساد پٹیل نے سنوائی کی اور این آئی اے کے مطالبہ پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان کو 7 دنوں کی ریمانڈ پر این آئی اے کے حوالے کر دیا ۔ Arrested PFI Members Sent To 7 Days Custody

واضح رہے کہ این آئی اے نے جب اندور اور اجین کے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے دفاتر پر چھاپے مارے تھے تو وہاں سے ان کے موبائل اور لیپ ٹاپ بھی ضبط کیے تھے۔ وہیں این آئی اے نے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے ان چاروں کارکنان پر دفعات 121A,153A,120B,18UAPS 13 ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے۔ آج ضلع عدالت بھوپال نے این آئی اے کی سماعت کرتے ہوئے ضلع اندور، اجین سے گرفتار 4 پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان کو 7 دن کی کسٹڈی دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : Mega crackdown on PFI پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے خلاف کاروائی قابل مذمت، ویلفیئر پارٹی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.