ETV Bharat / state

بھوپال: 11 ویں شریف پر میلاد اور لنگر کا اہتمام

author img

By

Published : Dec 4, 2020, 6:35 PM IST

بھوپال میں بعد نماز جمعہ مسجد وسیلہ میں سیدنا عبدالقادر جیلانیؒ کی یاد میں گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا، جس میں میلاد خوانی اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

arrangement of milad and langar on gyarvi sharif in bhopal
میلاد اور لنگر کا اہتمام

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی مسجد وسیلہ کے زیر اہتمام آج بعد نماز جمعہ گیارہویں شریف کے موقع پر سیدنا حضرت عبدالقادر جیلانی کی یاد میں میلاد اور لنگر کا اہتمام کیا گیا۔

دیکھیں ویڈیو

اس موقع پر مقررین نے مسلمانوں کو مذہب اسلام کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی اولاد سے محبت کرنے کی بات کہی اور انھیں اچھی سے اچھی تعلیم سے آراستہ کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر کہا گیا کہ حضرت عبدالقادر جیلانیؒ نے تعلیم کو لے کر بہت محنت کی، آپ 40 سے 45 سال تک تعلیم حاصل کرتے رہے۔

واضح رہے کہ ہر سال اہل سنت و الجماعت کی جانب سے سیدنا عبدالقادر جیلانیؒ کی یاد میں گیارہویں شریف کے موقع پر لوگوں کی مدد کی جاتی ہے اور لنگر کا اہتمام کر کے کھانا کھلایا جاتا ہے۔

arrangement of milad and langar on gyarvi sharif in bhopal
لنگر کا اہتمام

حضرت سیدنا عبدالقادر جیلانیؒ کا زندگی بھر شیوہر رہا کہ وہ غرباء و مساکین کو کھانا کھلایا کرتے تھے اور ان کی ہر ممکن مدد کیا کرتے تھے۔ ہر سال گیارہویں شریف کے موقع پر یہاں اس طرح کا اہتمام کیا جاتا ہے اور ضرورتمندوں کو کھانا کھلا کر فیض حاصل کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بھوپال: لو جہاد پر خواتین کا شدید ردعمل

اسی عقیدت و محبت کے ساتھ سیدنا عبدالقادر جیلانیؒ جنہیں غوث پاک بھی کہا جاتا ہے، ان کے اسوے پر چلنے کا عہد کیا جاتا ہے تاکہ ان سے نسبت بنی رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.