کانگریس رکن اسمبلی سومترا دیوی کاسڈیکر نے اپنا استعفیٰ پوٹیم اسپیکر رامیشور شرما کو پیش کیا جس کے بعد انہوں نے اسے قبول کرلیا۔
سومترا دیوی کاسڈیکر نیپانگر اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کررہی تھیں۔ اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کے کچھ گھنٹوں بعد سومترا دیوی وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان سے ملاقات کی اور بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔
واضح رہے کہ مارچ میں کانگریس کے 22 ارکان اسمبلی نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دیکر شیوراج سنگھ چوہان کو چوتھی مرتبہ وزیراعلیٰ بننے کا موقع فراہم کیا تھا۔